حیدرآباد: بھارت اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہرارے میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں صرف دو وکٹ کھو کر 234 رنز بنا دیے۔
بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے اپنا پہلا وکٹ کپتان شبمن گل کی شکل میں 10 رنز کے ہی اسکور پر کھو دیا لیکن اس کے بعد ابھیشک شرما اور ریتوراج گائیکواڑ کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 137 رنز شراکت داری ہوئی، جس میں ابھشیک نے 47 گیندوں پر 100 رنز اور گائیکواڑ نے 47 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔
Win in the 2nd T20I ✅
— BCCI (@BCCI) July 7, 2024
Strong bowling performance 👌
3️⃣ wickets each for @ksmukku4 and @Avesh_6
2️⃣ wickets for Ravi Bishnoi
1️⃣ wicket for @Sundarwashi5
Scorecard ▶️ https://t.co/yO8XjNqmgW#TeamIndia | #ZIMvIND pic.twitter.com/YxQ2e5vtIU
بھارت کو دوسرا وکٹ ابھشیک شرما کے صورت میں 147 رنز پر گرا، جس کے بعد کیریز پر آئے میں رنکو سنگھ نے 22 گیند پر 48 رنز کی تیز ترین اننگ کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے ماسکادزا اور مازربانی کو ایک ایک ملا۔
234 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 134 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ جس کی وجہ سے انھیں بھارت کے خلاف 100 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
زمبابوے کی جانب سے مدھیروے 43 رنز، بننیٹ 26 اور لوکی جانگوے 33 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کسی دوسے بلے باز نے کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ بھارت کی جانب سے مکیش کمار اور اویش خان نے 3،3 وکٹ لیے جبکہ روئی بشنوئی کو 2 وکٹ ملے اور واشنگٹن شندر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
For his maiden 💯 in his second T20I, Abhishek Sharma receives the Player of the Match 🏆#TeamIndia win by 100 runs and level the series 1️⃣ - 1️⃣
— BCCI (@BCCI) July 7, 2024
Scorecard ▶️ https://t.co/yO8XjNqmgW#TeamIndia | #ZIMvIND | @IamAbhiSharma4 pic.twitter.com/b72Y9LaAiq
اس جیت کے ساتھ بھارت پانچ میچوں کی سیریز میں ایک ایک سے برابری پر پہنچ گیا ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ دورے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سائی سدرشن نے بھارت کے لیے ڈیبیو کیا۔ انہیں خلیل احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ شبمن گل نے ٹاس جیت کر کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنے جا رہے ہیں، وکٹ کل جیسی ہے۔ یہ ہمارے لیے بیٹنگ کا بہترین موقع ہے۔ موسم خشک ہے۔ ہمیں اپنی بیٹنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، خلیل کی جگہ سدرشن کو شامل کیا گیا ہے۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ہم ایک وقت میں ایک میچ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہم یہاں ایک مقصد کے ساتھ ہیں، چتارا نے ہمارے لیے اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے کئی بار ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
🚨 Toss Update 🚨#TeamIndia elect to bat in the 2nd T20I.
— BCCI (@BCCI) July 7, 2024
One change in the Playing XI as Sai Sudharsan makes his T20I Debut 👏👏
Follow The Match ▶️ https://t.co/yO8XjNpOro#ZIMvIND pic.twitter.com/IRQUvxEd3O
دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون
بھارت: شبمن گل (کپتان)، سائی سدرشن، ابھیشیک شرما، رتوراج گائیکواڑ، ریان پراگ، رنکو سنگھ، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اویش خان، مکیش کمار۔
زمبابوے: تادیواناشے مارومانی، انوسنٹ کایا، برائن بینیٹ، سکندر رضا (کپتان)، ڈیون مائرز، جوناتھن کیمبل، کلائیو مداندے (وکٹ کیپر)، ویسلے مدھویرے، لیوک جونگوے، بلیسنگ مزاربانی، ٹینڈائی چتارا۔