ETV Bharat / sports

آج آسٹریلیا کا ٹیم انڈیا کے خلاف کرو یا مرو کا مقابلہ - icc t20 world cup 2024 - ICC T20 WORLD CUP 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں آج ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سپر 8 کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ آسٹریلیا کے لیے بہت اہم ہے۔ ہندوستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے جیت لازمی ہے جبکہ آسٹریلیا کو آخری چار میں جگہ بنانے کے لئے کسی بھی قیمت پر شکست سے بچنا ہے۔

آسٹریلیا کا ہندوستان کے خلاف کرو یا مرو کا مقابلہ آج
آسٹریلیا کا ہندوستان کے خلاف کرو یا مرو کا مقابلہ آج ((AP PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 11:55 AM IST

اینٹیگا: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں آج سپر 8 کا آخری میچ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں دونوں ٹیمیں ہر صورت جیت درج کرنے کی کوشش کریں گی۔ ہندوستانی ٹیم سپر 8 کے میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر رہتے ہوئے سیمی فائنل اپنی جگہ کو یقینی بنانا چاہے گی، جہاں اس کا مقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے لیے یہ کرو یا مرو کی صورتحال ہے، اگر وہ اپنا میچ ہار جاتا ہے تو اس کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ افغانستان اپنا آخری میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے، ایسی صورت حال میں آسٹریلیا کی ٹیم کسی بھی قیمت پر جیتنے کی کوشش کرے گی۔

ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچوں کی بات کریں تو دونوں کے درمیان اب تک 31 ٹی20 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ جس میں ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کی ٹیم پر برتری حاصل ہے۔ ہندوستان نے 19 میچ جیتے ہیں جبکہ آسٹریلیا کو 11 میچوں میں جیت ملی ہے۔ ایک میچ منسوخ رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچوں کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 5 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں ہندوستان نے 3 اور آسٹریلیا نے 2 میچ جیتے ہیں۔

ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ۔بلے بازوں کے لیے اس ٹورنامنٹ کی بہترین پچ ہے۔ اس گراؤنڈ پر اب تک کھیلے گئے 4 میچوں کی 8 اننگز میں 6 بار 180 سے زائد کا اسکور بن چکا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سب سے زیادہ 218 رنز بھی اسی گراؤنڈ پر آیا۔ بیٹنگ کے لیے اچھی پچ کی وجہ سے یہاں ہائی اسکورنگ میچ دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ 11

بھارت: روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، اکسر پٹیل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، سوریہ کمار یادیو، رویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو،

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا پر افغانستان کی جیت نے سیمی فائنل کا راستہ دلچسپ بنا دیا ہے

آسٹریلیا

ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش (کپتان)، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.