کولمبو:سری لنکا کے دمبولا میں ایشیا کپ 2024 کے گروپ میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اور روایتی حریف پاکستان آمنے سامنے ہیں۔ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم اس میچ کو جیت کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کرنا چاہے گی۔ پاکستانی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں مثبت شروعات کی کوشش کرے گی۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ریکارڈز کے بارے میں بات کی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 14 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں ہندوستانی ٹیم حاوی رہی ہے۔ ہندوستان نے 14 میں سے 11 میچ جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کو صرف 3 بار فتح ملی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 ٹی20 میچوں میں بھی ہندوستان نے 4 بار کامیابی حاصل کی ہے۔
Nida Dar had opted to bat first on a dry surface! Can Muneeba Ali and Co. post a strong total on the board? Or will the Indian seamers strike early? 🙌#WomensAsiaCup2024 #ACC #HerStory #INDWvPAKW pic.twitter.com/WWtO6ilYy7
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) July 19, 2024
ہندوستانی خواتین ٹیم نے گزشتہ ایک سال میں 17 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ جس میں اس نے 10 جیتے ہیں اور 5 ہارے ہیں جبکہ 2 میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔ ہندوستان نے ایشین گیمز کے فائنل میں سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل پر قبضہ کیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستان کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف لگاتار دو ہوم سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ لیکن اس کے بعد ہندوستان نے بنگلہ دیش کو گھر پر 5-0 سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی کیونکہ سیریز کا دوسرا میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ویمنز ایشیاکپ ٹی20 میں نیپال کا فاتحانہ آغاز
پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں ہندوستان سے زیادہ 19ٹی20 میچز کھیلے ہیں۔ تاہم اس میں انہیں صرف 7 میں کامیابی ملی ہے جبکہ 12 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایشین گیمز سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کو گھر پر 3-0 سے شکست دی تھی۔ ایشین گیمز پاکستان کے لیے زیادہ خاص نہیں تھا اور اسے سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔