ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سرفہرست - Team India

Team India in ICC Ranking انگلینڈ کے خلاف شاندار سیریز جیتنے کے بعد روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی نمبر ایک ٹیم ہوگئی ہے۔

India now Number 1 in all three formats
ٹیم انڈیا کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں سرفہرست
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 10:36 PM IST

حیدرآباد: بھارت نے دھرم شالہ میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ میں بھارت کو 64 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 4-1 سے جیت لی تھی۔ اس شاندار جیت کے ساتھ ہی روہت شرما کی قیادت والی بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹیم انڈیا اب تینوں فارمیٹس میں پہلی پوزیشن پر پہچ گئی ہے۔ انگلینڈ پر شاندار جیت کے بعد بھارت نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ میں دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ رینکنگ میں 122 پوائنٹس ہیں۔ جو آسٹریلیا سے 5 پوائنٹس زیادہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔ ٹیم انڈیا ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر برقرار رہے گی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ فاتح آسٹریلیا نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے شکست دے کر اس وقت سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹیم انڈیا کا دبدبہ برقرار ہے اور وہ دونوں فارمیٹس میں ٹاپ پر ہے۔ بھارت کے ون ڈے میں 121 پوائنٹس ہیں جبکہ کینگرو ٹیم 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے ٹی ٹوئنٹی میں 266 پوائنٹس ہیں جبکہ انگلینڈ 256 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس طرح ٹیم انڈیا کھیل کے تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی کی رینکنگ میں سرفہرست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.