پیرس: پیرس اولمپکس میں بھارتی مردوں کی تیزاندازی ٹیم ترکیہ سے 6-2 سے ہار گئی، جس کے ساتھ ہی بھارتی مردوں کی تیر اندازی ٹیم کا سفر اولمپکس میں ختم ہوگیا۔ بھارتی مردوں کی تیر اندازی ٹیم میں تروندیپ رائے، پروین جادھو، اور بومادیورا دھیرج شامل ہیں۔
بھارتی تیراندازی ٹیم نے پہلے دو سیٹوں میں شکست کے بعد تیسرا سیٹ آسانی سے جیت لیا۔ لیکن یہ یہ جیت ان کے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں، کیونکہ انہیں چوتھے سیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔
🇮🇳 Result Update: India Men’s Archery Recurve Team Quarter-finals
— SAI Media (@Media_SAI) July 29, 2024
The trio of Dhiraj Bommadevara, Tarundeep Rai and Pravin Ramesh Jadhav lose in the quarterfinals stage of the 🇫🇷#ParisOlympics2024. pic.twitter.com/WWOP3HryRR
اس سے قبل آج ہی بھارت کی خواتین تیراندازی ٹیم بھی کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کا تیسرا دن بھارت کے لیے خاص دن نہیں تھا، کیونکہ بھارت کو آج شوٹنگ اور تیراندازی میں میڈل کی امید تھی۔ لیکن بھارتی کھلاڑی کسی بھی کھیل میں کوئی تمغہ نہیں لا سکے۔
شوٹنگ میں دس میٹر ایئر رائفل کے فائنل راونڈ میں ارجن ببوتا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، جس کی وجہ سے وہ میڈل کی ریس سے باہر ہوگئے۔ اس سے قبل رمیتا جندال بھی فائنل راونڈ میں میڈل جیتنے سے چوک گئی تھیں۔ صرف منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کے تمغے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔