نئی دہلی: آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 جمعہ (19 جنوری) سے جنوبی افریقہ کی میزبانی میں شروع ہو گیا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو ٹرافی جیتنے کی مضبوط دعویدار قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا ادے سہارن کی کپتانی میں یہ ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کرے گی۔
اس ورلڈ کپ میں کل 16 ٹیمیں ہیں جن کو چار، چار کے گروپ میں رکھا گیا ہے۔گروپ مرحلے کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم سیمی فائنل میں داخل ہوگی۔ یہ ٹورنامنٹ 50 اوورز یعنی ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے۔ اس انڈر 19 ورلڈ کپ میں ڈی آر ایس کا استعمال نہیں کیا جائے گا، فیصلہ صرف آن فیلڈ اور ٹی وی امپائر دیں گے۔ اس ورلڈ کپ کے میچز سٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ لائیو اسٹریمنگ ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر ہو گی۔
بھارت کے میچ کب اور کس کے ساتھ ہوں گے؟ اس ٹورنامنٹ میں ہر گروپ میں چار چار ٹیمیں رکھی گئی ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہر ٹیم کو گروپ مرحلے میں کل 3 میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ بھارتی ٹیم کو گروپ مرحلے میں کل تین میچ کھیلنے ہیں اور تینوں میچوں کا ٹیلی کاسٹ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 1.30 بجے شروع ہوگا۔ گروپ اے میں شامل بھارت اپنا پہلا میچ 20 جنوری کو بنگلہ دیش کے ساتھ، دوسرا میچ 25 جنوری کو آئرلینڈ کے ساتھ اور تیسرا میچ 28 جنوری کو امریکہ کے ساتھ کھیلے گا۔
بھارت کے گروپ میچ
- پہلا میچ – بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش (20 جنوری)
- دوسرا میچ – بھارت بمقابلہ آئرلینڈ (25 جنوری)
- تیسرا میچ – بھارت بمقابلہ امریکہ (28 جنوری)
انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپس
- گروپ اے - بھارت، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، یو ایس اے
- گروپ بی: انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز
- گروپ سی: آسٹریلیا، سری لنکا، نمیبیا، زمبابوے
- گروپ ڈی: افغانستان، نیپال، نیوزی لینڈ، پاکستان
بھارت کی انڈر 19 ٹیم: ادے سہارن (کپتان)، ارشین کلکرنی، آدرش سنگھ، ردرا میور پٹیل، سچن داس، پریانشو مولیا، مشیر خان، اراویلی اونیش راؤ، سومیا کمار پانڈے (نائب کپتان) مروگن ابھیشیک، انیش مہاجن، دھنوش گوڈا، آرادھیا، راج لمبانی اور نمن تیواری۔