نئی دہلی: روہت شرما کی کپتانی میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بھارتی ٹیم نے 10 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک بار پھر سے جگہ بنائی ہے۔ اس سے پہلے 2014 میں آخری بار فائنل میچ کھیلا تھا۔
India remain unbeaten 😤
— ICC (@ICC) June 27, 2024
They face South Africa in the #T20WorldCup 2024 Final in Barbados. pic.twitter.com/HB2ZIG8yT7
- بھارت 10 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا
اس بار کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہے۔ T20 ورلڈ کپ 2014 کی میزبانی بنگلہ دیش نے کی تھی، بھارت اور سری لنکا 10 سال قبل اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے تھے۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے 17.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 کا ٹائٹل جیت لیا۔ اب بھارت ایک بار پھر 10 سال بعد T20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔
𝙄𝙣𝙩𝙤 𝙏𝙝𝙚 𝙁𝙞𝙣𝙖𝙡𝙨! 🙌 🙌#TeamIndia absolutely dominant in the Semi-Final to beat England! 👏 👏
— BCCI (@BCCI) June 27, 2024
It's India vs South Africa in the summit clash!
All The Best Team India! 👍 👍#T20WorldCup | #INDvENG pic.twitter.com/yNhB1TgTHq
- بھارت نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں 68 رنز سے شکست دی:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس نے ٹاس تو ہارا مگر میچ میں انگلینڈ کو دھول چٹادی اور کبھی بھی ایسا نہیں لگا کہ انگلینڈ اس میچ میں ہے۔ بھارت نے شروع سے ہی انگلینڈ پر اپنی پکڑ مضبوط رکھی تھی۔ بات چاہے بیٹنگ کی ہو یا بالنگ ہر میدان میں بھارت انگلینڈ سے آگے رہا۔
بھارت نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما نے ایک بار پھر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور 57 رنز بنائے جبکہ سوریہ کمار یادیو نے 47 رنز کی پاری کھیلی۔ روہت نے ٹیم کو سنبھالا اور کپتانی کی اننگز کھیلی۔ سوریا نے اس کا ساتھ دیا اور آتشی شاٹس اپنے انداز میں کھیلے۔ آخر میں ہاردک پانڈیا نے بھی تیزی سے 23 رنز بنائے اور مقررہ بیس اوور میں 171 رنز کا اسکور کھڑا کیا۔
India advance to the #T20WorldCup 2024 Final 🇮🇳🔥
— ICC (@ICC) June 27, 2024
A dominant all-round display sinks England's title defence hopes in Guyana 👏#INDvENG | 📝: https://t.co/Yg371CLjqn pic.twitter.com/jxdP5s9xZg
بھارت کے 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 16.4 اوورز میں صرف 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلش بلے بازوں کا بھارتی اسپنرز کا کوئی مقابلہ نہیں کرپائے اور ڈھیر ہوتے چلے گئے۔ ہھارت کے اسپنرز نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو پچ پر جمنے کا موقع نہیں دیا۔ انگلینڈ کے بلے بازوں نے بھارتی اسپن کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے اور بھارت نے یہ میچ 68 رنز سے جیت کر 10 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جگہ بنالی۔ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل اور کلدیپ یادیو نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ جسپریت بمراہ نے بھی 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
𝗧𝗵𝗲 𝗦𝗽𝗶𝗻 𝗗𝘂𝗼 ✨✨
— BCCI (@BCCI) June 27, 2024
Axar Patel & Kuldeep Yadav do the trick for #TeamIndia 😎 🪄
How impressed are you with their performance 🤔#T20WorldCup | #INDvENG pic.twitter.com/1m8XF8teI3
یہ بھی پڑھیں: