ETV Bharat / sports

بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی، دیپتی شرما بنی جیت کی ہیرو - Womens Asia Cup 2024 - WOMENS ASIA CUP 2024

دفاعی چیمپئن بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔ بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں حاصل کر کے آسانی سے جیت حاصل کر لی۔ پوری خبر پڑھیں۔

بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی
بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی (Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 20, 2024, 6:33 AM IST

دمبولا (سری لنکا): جمعہ کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہندوستانی خواتین اور پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ میں ہندوستان نے روایتی حریف پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس یک طرفہ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر دفاعی چیمپئن بھارت نے شاندار فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ بھارت نے پہلے گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کو صرف 108 رنز پر آؤٹ کیا اور پھر 14.1 اوورز میں 109 رنز بنا کر آسان فتح درج کرائی۔ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی پاکستان پر 7 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے۔

بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی:

ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کے بعد بھارت نے دیپتی شرما کی 3 وکٹوں کی بدولت پاکستان کو 19.2 اوورز میں صرف 108 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ رینوکا سنگھ، پوجا وستراکر اور شریانکا پاٹل کو بھی دو دو کامیابیاں ملی۔ 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے صرف 14.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا کر آسان فتح حاصل کی۔ اوپنرز اسمرتی مندھانا (45) اور شیفالی ورما (40) نے 57 گیندوں میں 85 رنز کی شراکت سے ہندوستان کو طوفانی آغاز دیا۔ دونوں بلے باز نصف سنچریاں بنانے میں ناکام رہے لیکن اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

دیپتی شرما جیت کی ہیرو رہیں:

اسٹار اسپنر دیپتی شرما پاکستان کے خلاف بھارت کی شاندار جیت کی ہیرو رہیں۔ دیپتی نے 4 اوور میں صرف 20 رن دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پاکستانی کپتان ندا ڈار (8)، طوبہ حسن (22) اور نشرا سندھو (0) کو اپنا شکار بنا کر پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کردیا۔ اس شاندار کارکردگی پر دیپتی شرما کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

جمائمہ روڈریگز نے ٹی ٹوئنٹی میں 2000 رنز مکمل کر لیے:

ٹیم انڈیا کے لیے وننگ رنز جمائمہ روڈریگس (3) کے بلے سے آئے۔ ان تین رنز کے ساتھ جمائمہ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 2000 رنز مکمل کر لیے۔ جمائمہ کے نام اب چھانوے T20I میچوں میں 30 کی اوسط سے 2000 رنز ہیں۔ جمائمہ کے نام ٹی ٹوئنٹی میں 11 نصف سنچریاں ہیں۔

نیپال اور متحدہ عرب امارات سے ہوں گے اگلے مقابلے:

ہندوستان کو اپنا اگلا گروپ میچ یو اے ای اور نیپال کے خلاف کھیلنا ہے۔ ٹیم انڈیا 21 جولائی کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد اس کا مقابلہ 23 ​​جولائی کو نیپال سے ہوگا۔ یہ دونوں میچ دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.