ETV Bharat / sports

ہاکی انڈیا کے آسٹریلیا دورہ کے لیے 27 رکنی مرد ٹیم کا اعلان - Indian Mens Hockey Team

ہIndian Mens Hockey Team Toue Australia ہاکی انڈیا نے پیر کے روز آسٹریلیا کے پرتھ میں 6 اپریل سے شروع ہونے والے پانچ میچوں کی ٹورنامنٹ کے لیے مردوں کے 27 رکنی دستے کا اعلان کیا۔

ہاکی انڈیا کے آسٹریلیا دورہ کے لیے 27 رکنی مرد ٹیم کا اعلان

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 18, 2024, 7:50 PM IST

نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم ٹاپ ڈریگ فلکر اور دفاعی کھلاڑی ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی۔ ٹیم کے نائب کپتان مڈ فیلڈر ہاردک سنگھ ہوں گے۔ یہ پیرس اولمپک گیمس 2024 کے لیے ٹیم کی تیاریوں کا لٹمس ٹیسٹ ہوگا۔ لٹمس ایک اشاریہ ہے، جس کا استعمال رنگ کی تبدیلی کی مدد سے درجہ متعین کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے پیرس اولمپک گیمس 2024 کے لیے حتمی 16 رکنی اسکواڈ کے انتخاب سے قبل کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تقریباً پورے کور گروپ کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریگ فلٹن نے کہایہ ہمارے لیے بہت اہم دورہ ہوگا کیونکہ اس سے نہ صرف یہ ظاہر ہوگا کہ ہم کس سطح پر ہیں بلکہ یہ بھی کہ ہم پیرس اولمپکس سے قبل کن شعبوں میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ یہ کھلاڑیوں کے لیے بھی اہم ٹورنامنٹ ہے۔ یہ ایک اچھا دورہ ہے کہ ہر کھلاڑی کو اپنی پوری صلاحیت ظاہر کرنے اور مختلف کمبی نیشن کو جانچنے کا کافی موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنس پریمیئر لیگ 2024 کا خطاب آر سی بی کے نام

ہندوستانی ٹیم پہلا میچ 6 اپریل، دوسرا میچ 7 اپریل، تیسرا میچ 10 اپریل، چوتھا میچ 12 اپریل اور 13 اپریل کو کھیلے گی۔ہندوستانی ٹیم یکم اپریل کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی۔

ہندوستانی ٹیم ارکان یہ ہیں: پی آر سریجیش، کرشنا بی پاٹھک، سورج کرکیرا، ہرمن پریت سنگھ، ارجیت سنگھ ہنڈل، مندیپ سنگھ، دلپریت سنگھ، گرجنت سنگھ، ہاردک سنگھ، آکاش دیپ سنگھ، جوگراج سنگھ، وشنوکانت سنگھ، راج کمار پال، للت کمار اپادھیائے، وویک ساگر پرساد، بوبی سنگھ دھامی، نیل کانتھ شرما، سمیت، سنجے، ابھیشیک، سکھجیت سنگھ، شمشیر سنگھ، منپریت سنگھ، امیر علی، محمد راحیل موسین، جرمن پریت سنگھ اور امیت روہیداس۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.