ETV Bharat / sports

پانچویں میچ میں بھی زمبابوے کو 42 رنز سے شکست، بھارت کا سریز پر قبضہ - IND vs ZIM 5th T20I - IND VS ZIM 5TH T20I

پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیزیر کے آخری میچ میں بھارت نے پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کھو کر 167 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں میزبان کی پوری ٹیم 125 رنز پر ہی آل آوٹ ہوگئی۔

IND vs ZIM 5th T20I
زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 14, 2024, 4:30 PM IST

Updated : Jul 14, 2024, 7:59 PM IST

ہرارے: ٹیم انڈیا نے زمبابوے کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 42 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔ 168 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 125 رنز پر ہی سمٹ گئی۔ زمبابوے کی جانب سے مارومانی 27، میئرس 34 اور فراز اکرام نے 27 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے مکیش کمار نے سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کیے جبکہ شیوم دوبے نے دو اور ابھیشیک شرما، تشار دیش پانڈے اور سندر کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے پہلے زمبابوے کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز سنجو سیمسن تھے جنہوں نے 58 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن نے اپنی اننگز کے دوران 45 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چوکا اور چار چھکے لگائے۔

بھارت کی شروعات خراب رہی اور ٹیم نے 40 کے اسکور پر جیسوال، ابھیشیک شرما اور شبمن گل کی وکٹیں گنوا دیں لیکن اس کے بعد سنجو اور ریان پراگ نے چوتھی وکٹ کے لیے 65 رنز کی شراکت داری کرکے بھارت کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ آخر میں شیوم دوبے کی تیز اننگ کی وجہ سے بھارتی ٹیم 150 سے زیادہ اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

انڈیا کی پلیئنگ الیون: شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ریان پراگ، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، تشار دیش پانڈے، مکیش کمار۔

زمبابوے کی پلیئنگ الیون: ویزلی مادھویرے، تادیوناشے مارومانی، برائن بینیٹ، ڈیون مائرز، سکندر رضا (کپتان)، جوناتھن کیمبل، فراز اکرم، کلائیو مداندے (وکٹ کیپر)، برینڈن ماوتا، رچرڈ نگاراوا، بلیسنگ مزاربانی۔

Last Updated : Jul 14, 2024, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.