ہرارے: بھارت اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گل (49 پر 66)، یشسوی جیسوال (27 پر 36) اور گائیکواڑ (28 پر 49) رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارت کا مجموعی اسکور 182 رنز تک پہنچا دیا۔
🔙 to 🔙 wins in Harare 🙌
— BCCI (@BCCI) July 10, 2024
A 23-run victory in the 3rd T20I as #TeamIndia now lead the series 2⃣-1⃣ 👏👏
Scorecard ▶️ https://t.co/FiBMpdYQbc#ZIMvIND pic.twitter.com/ZXUBq414bI
183 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری زمبابوے کی ٹیم صرف ڈیون مائرز (65 ناٹ آؤٹ) کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے اچھی بلے بازی نہیں کی جس کی وجہ سے میزبان ٹیم نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 159 رنز ہی بنا سکی اور سے 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے چار اوورز میں صرف 15 رنز خرچ کرکے تین وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کی وجہ سے انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ اویش خان نے دو اور خلیل احمد نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت اب 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ چوتھا میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
For his economical spell of 3/15 in the second innings, Washington Sundar receives the Player of the Match award 🏆👏
— BCCI (@BCCI) July 10, 2024
Scorecard ▶️ https://t.co/FiBMpdYQbc#TeamIndia | #ZIMvIND | @Sundarwashi5 pic.twitter.com/j8jBHdz66C
اس میچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کے تین چیمپیئن کھلاڑی یشسوی جیسوال، سنجو سیمسن اور شیوم دوبے کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ ریان پراگ کی جگہ شیوم دوبے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ سنجو سیمسن کو وکٹ کیپر دھرو جوریل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور سائی سدرشن کی جگہ یشسوی جیسوال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسی صورت حال میں ابھیشیک شرما کو تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مکیش کمار کی جگہ خلیل احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان شبمن گل نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ پچ ہمارے موافق ہوگی۔ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے تین کھلاڑی ٹیم میں واپس آگئے ہیں اس وجہ سے ہمیں لگتا ہے کہ ہماری ٹیم متوازن ہے۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کرنے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ لڑکے دوسرے گیم سے کچھ سبق سیکھے ہوں گے۔ ہمیں اپنے گیند بازوں کو سپورٹ کرنا ہوگا اور مخالف ٹیم کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھنا ہوگا۔
#TeamIndia win the toss and will bat first 👌
— BCCI (@BCCI) July 10, 2024
Sanju Samson, Yashasvi Jaiswal and Shivam Dube make the Playing XI 🙌
Follow the Match ▶️ https://t.co/FiBMpdZo0K#ZIMvIND pic.twitter.com/4b6jBqx899
دونوں ٹیموں کا پلیئنگ الیون:
بھارت: شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھیشیک شرما، رتوراج گائیکواڑ، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اویش خان، خلیل احمد۔
زمبابوے: تادیواناشے مارومانی، انوسنٹ کایا، برائن بینیٹ، سکندر رضا (کپتان)، ڈیون مائرز، جوناتھن کیمبل، کلائیو مداندے (وکٹ کیپر)، ویسلے مدھویرے، لیوک جونگوے، بلیسنگ مزاربانی، ٹینڈائی چتارا۔