ETV Bharat / sports

میں نے جتنے چھکے پورے کیرئیر میں لگائے جیسوال نے اتنے چھکے ایک اننگ میں لگا دیئے: الیسٹر کک - بھارت انگلینڈ ٹیسٹ

Yashasvi Jaiswal Sixes یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 236 گیندوں پر 214 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس میں 14 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔

Ind vs eng Alastair Cook said,Yashasvi Jaiswal in one day has smashed more sixes than I did in my entire Test career
میں نے جتنے چھکے پورے کیرئیر میں لگائے جیسوال نے اتنے چھکے ایک اننگ میں لگا دیئے: الیسٹر کک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 5:30 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان راجکوٹ میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ بھارت نے 434 رنز سے جیت لیا ہے۔ اس میچ میں بھارت کے نوجوان سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے شاندار اننگز کھیلی اور ڈبل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 236 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 214 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔

جیسوال کی اس اننگ کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے یہاں تک کہ انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک بھی جیسوال کی اس اننگ کے مداح ہو گئے ہیں۔ کک نے کہا ہے کہ جیسوال نے ایک اننگ میں ہی اتنے چھکے لگا دیئے جتنے میں نے اپنے پورے ٹیسٹ کیریئر میں لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے 291 ٹیسٹ اننگز میں 12472 رنز بنائے ہیں۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 33 سنچریاں اور 576 نصف سنچریاں ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ کک نے اپنے پورے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 11 چھکے لگائے ہیں۔ ون ڈے میں بھی ان کے نام صرف 10 چھکے ہیں۔ کک کی اپنے ٹیسٹ کیریئر میں بہترین کارکردگی 294 رنز ہے۔

جبکہ بھارتی نوجوان بلے باز جیسوال نے اب تک 7 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 13 اننگز میں 868 رنز بنائے ہیں۔ جیسوال کا ٹیسٹ میں اوسط 71.25 کا ہے جس میں 25 چھکے شامل ہیں۔ اس سے قبل جیسوال نے وشاکھاپٹنم ٹیسٹ میں بھی ڈبل سنچری بنائی تھی۔ دوسرے ٹیسٹ میں جیسوال نے 290 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 209 رنز بنائے۔ اس اننگز میں انہوں نے 7 چھکے بھی لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی سرفراز خان کا بڑا کارنامہ، سنیل گاوسکر کے ریکارڈ کی برابری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.