ETV Bharat / sports

تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، خطرناک تیز گیندباز کی واپسی

IND vs ENG 3rd Test انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے اپنے پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اسپنر شیعب بشیر کی جگہ ایک تیز گیندباز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر برابری پر کھڑی ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 4:13 PM IST

Updated : Feb 14, 2024, 10:48 PM IST

IND vs ENG 3rd Test
تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان

حیدرآباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 15 فروری سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے لیے انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ دو تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ دو ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ نے تین اسپنرز اور ایک تیز گیند باز کو میدان میں اتارا تھا۔

انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ انجری کے باعث بقیہ تین میچوں کے لیے ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہو گئے اور وہ دبئی سے ہی انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اسپنر شعیب بشیر کو تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں دی گئی ہے بلکہ ان کی جگہ تیز گیندباز مارک ووڈ کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے۔

جس کے بعد تیز گیندبازی کی کمان اب مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن کے ہاتھ میں ہوگی۔ جیمز اینڈرسن بطور تیز گیندباز 600 وکٹیں لینے سے صرف 5 وکٹیں دور ہیں اور وہ اس میچ میں یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔ بھارت کی طرف سے روی چندرن اشون بھی ایک اہم کامیابی سے صرف ایک وکٹ دور ہیں۔ وہ بھی ایک وکٹ لیتے ہی یہ بڑا کارنامہ سرانجام دے دیں گے۔

اس وقت دونوں ٹیمیں پانچ میچوں کی سیریز میں ایک ایک سے برابر ہیں۔ انگلینڈ نے حیدرآباد ٹیسٹ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 106 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ ٹیم کی پلیئنگ الیون: بین اسٹوکس (کپتان)، جیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیئرسٹو، بین فوکس (وکٹ کیپر)، ریحان احمد، ٹام ہارٹلی، مارک ووڈ، جیمز اینڈرسن۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہل تیسرے ٹیسٹ سے باہر، اس بلے باز کو ملا موقع

Last Updated : Feb 14, 2024, 10:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.