ETV Bharat / sports

کل بھارت اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ اور آج اس کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا - Ind vs Ban 2nd Test

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : 15 hours ago

بھارت بنگلہ دیش کے درمیان 27 ستمبر سے دوسرا ٹیسٹ میچ کانپور میں شروع ہوگا لیکن اس سے پہلے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ شکیب نے میرپور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

IND VS BAN 2ND TEST
بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ (ANI PHOTO)

حیدرآباد: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے شکیب الحسن نے بڑا اعلان کیا ہے۔ کانپور میں پریس کانفرنس میں شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کے دو فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش میں جنوبی افریقہ کے خلاف الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کے خلاف کانپور میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔

پریس کانفرنس کے دوران شکیب نے مزید کہا کہ میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف میرپور میں کھیلنا چاہتا ہوں اور میں نے کرکٹ بورڈ سے اس کا اظہار بھی کیا ہے، جس پر انہوں نے مجھ سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر اس فارمیٹ میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

چونکہ شکیب الحسن پر بنگلہ دیش میں قتل کا کیس درج ہے اس لیے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ بورڈ ہر چیز کو ترتیب دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ میں بنگلا دیش جا سکوں، لیکن اس کے باوجود اگر میرا بنگلہ دیش واپس جانا ممکن نہ ہوا تو کانپور میں بھارت کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کرکٹ میں میرا آخری میچ ہو گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ہونے والے ملک میں پرتشدد مظاہروں کے دوران شکیب الحسن کو قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس وقت وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہے تھے، یہ کیس درج ہونے کے بعد سے شکیب الحسن بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ تو ہیں اور قومی ٹیم کے لیے کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں لیکن وہ ابھی تک اپنے ملک واپس نہیں گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اکتوبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا والی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اور دوسرا ٹیسٹ 29 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ اس کے عالوہ شکیب حسن بنگلہ دیش کے لیے کھیلنے والے سب سے معمر کرکٹر ہیں۔ اس کی عمر 37 سال 6 ماہ سے زیادہ ہے۔ انہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے رفیق کا ریکارڈ توڑا تھا جو اپنے ملک کے لیے کھیلنے والے سب سے معمر کرکٹر تھے۔

شکیب کے ٹیسٹ کے اعدادوشمار کی بات کریں تو انہوں نے اپنے ملک کے لیے 70 ٹیسٹ کی 108 اننگز میں 4600 رنز بنائے ہیں۔ اس فارمیٹ میں ان کے نام 5 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے ڈبل سنچری بھی اسکور کی ہے اور 242 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پر قتل کا مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.