ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش نے جیتا ٹاس ،ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت - Icc T20 World Cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 7:45 PM IST

اینیٹگا کے ووین رچرڈس اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 کے گروپ1 کے ایک اہم میچ میں بنگلہ دیش نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش نے جیتا ٹاس ،ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
بنگلہ دیش نے جیتا ٹاس ،ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ((ETV Bharat))

اینیٹگا:اینیٹگا کے ووین رچرڈس اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 کے گروپ1 کے ایک اہم میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔بنگلہ دیش کے کپتان نجمل الحسن سنتو نے کہاکہ آج کے میچ میں فاسٹ بالر تسکین احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ان کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اتفاق سے پہلے بیٹنگ ہی کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ہم آخری میچ کی فرسٹ الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 13 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم حاوی رہی۔ ہندوستان نے 13 میں سے 12 میچ جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کو صرف ایک میچ میں فتح ملی ہے۔ آج کھیلے جانے والے میچ سے پہلے ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش کے لیے مضبوط ہندوستانی ٹیم کو شکست دینا مشکل ہو گا۔ تاہم کرکٹ غیر یقینی صورتحال کا کھیل ہے جس میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپر8 میچ سے قبل شکیب الحسن نے وراٹ اور روہت کی جم کر ستائش کی

اینٹیگامیں واقع سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم کی پچ کو سست سمجھا جاتا ہے۔ اسپنروں کو اس پچ سے بڑی مدد ملتی ہے ۔ بلے بازوں کے لیے یہاں رنز بنانا بالکل آسان نہیں ہے۔ ایسے میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے آج کے میچ میں دونوں ٹیموں کے اسپن گیند باز کافی کارآمد ثابت ہونے والے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ 11

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ۔

بنگلہ دیش: تنضی حسن تمیم، نظم الحسین شانتو (کپتان)، لٹن کمار داس (وکٹ کیپر)، شکیب الحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ، ذاکر علی، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور تنظیم شکیب۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.