ETV Bharat / sports

جے شاہ کو بطور آئی سی سی چیئرمین ہر ماہ کتنی تنخواہ ملے گی؟ - ICC chairman Salary - ICC CHAIRMAN SALARY

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد اب لوگ یہ جاننے کے خواہش مند ہیں کہ اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد جے شاہ کو ہر ماہ کتنی تنخواہ ملے گی اور وہ بطور بی سی سی آئی سیکریٹری کتنی تنخواہ وصول کرتے تھے۔ ICC Chairman Salary

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 28, 2024, 1:46 PM IST

حیدرآباد: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جے شاہ آئی سی سی کے صدر بننے والے پانچویں بھارتی ہیں جبکہ آئی سی سی کے چیئرمین بننے والے تیسرے بھارتی ہیں۔ کیونکہ آئی سی سی نے بیچ میں صدر کا عہدہ چیئرمین کے عہدے کے ساتھ ملا دیا تھا۔

جس کی وجہ سے بھارت جگموہن ڈالمیا اور شرد پوار آئی سی سی کے صدر کے عہدے پر فائز رہے جبکہ این سرینواسن اور ششانک منوہر آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

جے شاہ کو 27 اگست کی رات کو آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر بلا مقابلہ منتخب کیا گیا کیونکہ وہ اس عہدے کے لیے نامزد کرنے والے واحد امیدوار تھے۔ 35 سالہ جے شاہ موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کے استعفیٰ کے بعد یکم دسمبر 2024 کو اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ جے شاہ اکتوبر 2019 سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور جنوری 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

آئی سی سی چیئرمین کی تنخواہ (ICC Chairman Salary) کیا ہوتی ہے؟

اب جب جے شاہ کو آئی سی سی کا اگلا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے تو لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آئی سی سی چیئرمین کی تنخواہ کیا ہوتی ہے اور اب جے شاہ کو کتنی رقم بطور تنخواہ ملے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی میں اعزازی عہدوں پر فائز لوگوں کی کوئی مقررہ تنخواہ نہیں ہوتی ہے۔ بلکہ انہیں ان کے سفر، اجلاس وغیرہ کے لیے الاؤنس اور اخراجات دیے جاتے ہیں۔ تاہم، آج تک آئی سی سی نے یہ انکشاف نہیں کیا ہے کہ وہ اپنے عہدیداروں کو سفر، اجلاس یا دیگر سہولیات کے لیے کتنی رقم فراہم کرتا ہے۔

بی سی سی آئی کے عہدیداروں کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی میں صدر، سیکریٹری، نائب صدر اور خزانچی کے عہدے اعزازی عہدوں کے تحت آتے ہیں۔ ان عہدوں پر بیٹھنے والوں کی کوئی مقررہ تنخواہ نہیں ہوتی ہے۔ بلکہ ان افراد کو بورڈ کی جانب سے انہیں کئی طرح کے الاؤنس اور اخراجات دیئے جاتے ہیں۔

جب مذکورہ عہدے پر فائز شخص آئی سی سی کے اجلاس یا بھارتی ٹیم سے متعلق کسی کام کے لیے غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں، تو انہیں ہر دن کے لیے 1000 ڈالر یعنی تقریباً 82 ہزار بھارتی روپے کا الاؤنس دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ ان کے سفر کے دوران آرام اور سہولیات کا بھی خیال رکھتا ہے۔

ہوائی سفر کے دوران انہیں ہمیشہ فرسٹ کلاس سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ غیر ملکی دوروں کی طرح جب وہ اہلکار ملک میں میٹنگز کے لیے جاتے ہیں تو انہیں 40 ہزار روپے یومیہ الاؤنس دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ بزنس کلاس میں سفر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر وہ میٹنگ کے علاوہ کسی کام کے سلسلے میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاتا ہے تو اسے 30 ہزار روپے یومیہ الاؤنس ملتا ہے۔ اگر وہ یہاں ہوٹل بک کرواتا ہے تو تمام اخراجات بورڈ برداشت کرتا ہے۔

یہ بھارتی بھی آئی سی سی کے صدر و چیئرمین رہ چکے ہیں۔

جگموہن ڈالمیا:

جگموہن ڈالمیا پہلے بھارتی تھے جو آئی سی سی کے صدر بنے۔ وہ نے 1997 سے 2000 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ڈالمیا نے 1996 کے ورلڈ کپ کو برصغیر پاک و ہند میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔

شرد پوار:

آئی سی سی کے صدر بننے والے دوسرے بھارتی شرد پوار تھے۔ انہوں نے 2010 سے 2012 تک اس عہدے پر کام کیا۔ اپنے دور میں انہوں نے پوری دنیا میں کرکٹ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے بہت کوششیں کیں۔

نارائن سوامی سری نواسن:

نارائن سوامی سری نواسن آئی سی سی کے پہلے چیئرمین اور آئی سی سی میں خدمات انجام دینے والے تیسرے بھارتی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ششانک منوہر:

ششانک منوہر آئی سی سی کے دوسرے چیئرمین اور آئی سی سی میں خدمات انجام دینے والے چوتھے بھارتی بنے۔ ان کا دور اقتدار پانچ سال تک رہا۔ وہ 2015 سے 2020 تک آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔

یہ بھی پڑھیں

عالمی کرکٹ میں ہندوستان کا غلبہ، جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

بی جے پی رہنما کے بیٹے کی جگہ بی جے پی رہنما کا ہی بیٹا لے سکتا ہے: رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.