پیرس: پیرس اولمپکس کا 12 واں دن بھارت کے لیے سیاہ دن رہا، کیونکہ بھارتی شائقین کو صبح سویرے ایک افسوسناک خبر ملی کہ خواتین کے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارت کی اسٹار ریسلر وینیش پھوگاٹ کو جسمانی وزن میں اضافے کی وجہ سے اولمپکس سے ڈس کوالفائی کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے کشتی میں گولڈ میڈل کی امید رکھنے والے بھارتیوں کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
🇮🇳🗓 𝗗𝗔𝗬 𝟭𝟯 𝗮𝗻𝗱 𝗮 𝗴𝗿𝗲𝗮𝘁 𝗰𝗵𝗮𝗻𝗰𝗲 𝘁𝗼 𝗮𝗱𝗱 𝟮 𝗺𝗲𝗱𝗮𝗹𝘀! As we move on to day 13 of #Paris2024, here are some key events lined up for tomorrow 👇
— India at Paris 2024 Olympics (@sportwalkmedia) August 7, 2024
🥉 The Indian men's hockey team stands a chance at bringing home yet another Bronze medal for India as they… pic.twitter.com/H3lmC5OWqk
لیکن آج 13ویں دن بھارتی شائقین کو نیرج چوپڑا اور بھارتی ہاکی ٹیم سے میڈل کی امید ہے۔ ہاکی میں ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں بھارتی ہاکی ٹیم منگل کو سیمی فائنل میچ میں جرمنی سے ہار گئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ فائنل میں نہ پہنچ سکے اور بھارت سونے و چاندی کے تمغوں سے محروم ہوگیا۔ اب بھارت کی ہاکی ٹیم کے پاس کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔ یہ میچ آج بھارتی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے بھارت بمقابلہ اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس کے علاوہ دوسرا میڈل کا میچ جیولین تھرو کا ہے، جس میں بھارت کی نمائندگی نیرج چوپڑا کر رہے ہیں۔ بھارت کے پاس اس مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کا سنہری موقع ہوگا۔ کیونکہ گولڈن بوائے نیرج چوپڑا نے مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ کے گروپ بی کے کوالیفائنگ میچ میں 89.34 میٹر دور نیزہ پھینک کر پہلا مقام حاصل کیا تھا اور یہ نیرج کا بہترین سیزن ریکارڈ بھی تھا۔ اب وہ فائنل میں بھارت کو طلائی تمغہ دلا سکتے ہیں۔ مردوں کے جیولین تھرو فائنل رات 11:55 بجے سے شروع ہوگا۔
قابل ذکر ہے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں نیرج نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ بھارتی ہاکی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس اولمپکس میں بھی بھارت کو دونوں ایونٹ میں تمغے کی امید ہے۔