ETV Bharat / sports

ہاکی انڈیا نے سالانہ ایوارڈز کے لیے نامزد کھلاڑیوں، عہدیداروں کی فہرست جاری کی - Hockey India 6th Annual Awards - HOCKEY INDIA 6TH ANNUAL AWARDS

Hockey India 6th Annual Awards ہاکی انڈیا نے 31 مارچ کو قومی راجدھانی میں منعقد ہونے والے ہاکی انڈیا سالانہ ایوارڈ تقریب کے چھٹے ایڈیشن کے لئے نامزد کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ہاکی انڈیا نے سالانہ ایوارڈز کے لیے نامزد کھلاڑیوں، عہدیداروں کی فہرست جاری کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 7:43 PM IST

نئی دہلی:ایوارڈ تقریب میں کل 7.56 کروڑ روپے کے انعامات دئیے جائیں گے۔ تقریب میں سال 2023 کے دوران ہندوستانی ہاکی میں نمایاں تعاون دینے والی شخصیات کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ آٹھ کیٹیگریز میں ان ایوارڈز کے لیے کل 32 افراد کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ہاکی انڈیا کے سالانہ ایوارڈز 2023 کے لیے نامزد افراد حسب ذیل ہیں:- سال کے بہترین گول کیپرکے لئے ہاکی انڈیا بلجیت سنگھ ایوارڈ موہت ایچ ایس، پی آر سریجیش، سویتا اور کرشنا بہادر پاٹھک ہرایک کو 5 لاکھ روپے کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

ڈیفنڈرکے لئے ہاکی انڈیا پرگٹ سنگھ ایوارڈ کے لئے ڈیپ گریس ایکا، امیت روہیداس، ہرمن پریت سنگھ اور ادیتا ہر ایک کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

مڈ فیلڈرز کے لئے ہاکی انڈیا اجیت پال سنگھ ایوارڈ کے تحت سلیمہ ٹیٹے، ہاردک سنگھ، منپریت سنگھ اور نونیت کور کو 5-5 لاکھ روپے کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

فارورڈ آف دی ایئر کے لئے ہاکی انڈیا دھنراج پلے ایوارڈ تحت وندنا کٹاریا، ابھیشیک، سکھجیت سنگھ اور مندیپ سنگھ ہرایک کو 5 لاکھ روپے کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ہاکی انڈیا اسونتا لاکرا سال کے آئندہ کھلاڑی کا ایوارڈ (خواتین - 21 سال سے کم) ویشنوی وٹھل پھالکے، دیپیکا، دیپیکا سورینگ اور سنیلیتا ٹوپو ہریک کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

ہاکی انڈیا جوگراج سنگھ آنے والا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ (مرد - 21 سال سے کم) اتم سنگھ، امیر علی، وشنوکانت سنگھ اور ارجیت سنگھ ہنڈل کو 10-10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

سال کے بہترین کھلاڑی (خواتین) کے لئے ہاکی انڈیا بلبیر سنگھ سینئر ایوارڈ کے تحت سویتا، سلیمہ ٹیٹے وندنا کٹاریہ اور نونیت کور ہرایک کو 25 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

بہترین کھلاڑی (مرد) کے لئے ہاکی انڈیا بلبیر سنگھ سینئر ایوارڈ کے تحت پی آر سریجیش، ابھیشیک، ہاردک سنگھ اور ہرمن پریت سنگھ کو 25-25 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی انڈیا کے آسٹریلیا دورہ کے لیے 27 رکنی مرد ٹیم کا اعلان

بھولا ناتھ سنگھ، سکریٹری جنرل، ہاکی انڈیا نے کہاکہ یہ ایوارڈز اس لگن، ٹیلنٹ اور جذبے کے ثبوت کے طورپر کام کرتے ہیں جو ہمارے ایتھلیٹ، کوچز، امپائرز اور آفیشلز دن رات میدان میں کھلاڑیوں کے ساتھ پسینہ بہاتے ہیں۔ ہمیں اس پر بے حد فخر ہے۔ ان کی حصولیابیوں اور تمام نامزد امیدواروں کو ہماری نیک خواہشات۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.