ETV Bharat / sports

اولمپکس میں ہاکی کی تاریخ اور بھارتی ہاکی ٹیم کا سفر - Paris Olympics 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 7:47 PM IST

Updated : Jul 22, 2024, 5:15 PM IST

بھارتی ہاکی ٹیم 27 جولائی سے پیرس اولمپکس 2024 میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی کرنے جا رہی ہے۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے پہلی بار 1928 میں اولمپکس میں حصہ لیا اور پہلی کوشش میں ہی بھارت نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ اولمپک کی تاریخ میں بھارت نے ہاکی میں کل 12 تمغے جیتے ہیں۔

Paris Olympic 2024
اولمپکس میں ہاکی کی تاریخ اور بھارتی ہاکی ٹیم کا سفر (IANS PHOTO)

حیدرآباد: اولمپکس 26 جولائی سے پیرس میں شروع ہو رہا ہے۔ جس میں بھارتی ہاکی ٹیم بھی شرکت کرنے جا رہی ہے۔ ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔ بھارت نے ہاکی میں ہی اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اب ایک بار پھر بھارت کے مردوں کی ہاکی ٹیم پیرس میں اپنا جلوہ بکھیرنے کے لیے تیار ہے۔

اولمپکس میں ہاکی کی تاریخ

ہاکی کو دنیا کا قدیم ترین کھیل سمجھا جاتا ہے۔ مورخین کے مطابق ہاکی کا آغاز اسکاٹ لینڈ میں 1527 میں ہوا تھا۔ ہاکی کو پہلی بار 1908 میں اولمپک گیمز میں شامل کیا گیا۔ اس کے بعد ہاکی کو 1912 اور 1924 کے اولمپک کھیلوں میں شامل نہیں کیا گیا۔ لیکن 1928 میں ہاکی کو اولمپکس میں مستقل طور پر شامل کیا گیا۔ اس کے بعد سے ہاکی اولمپکس کا اہم کھیل رہا ہے۔ خواتین کی ہاکی کا آغاز 1980 میں ماسکو اولمپکس میں ہوا۔

اولمپکس میں بھارتی ہاکی کی تاریخ

انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کا قیام 1925 میں عمل میں آیا۔ اس کے بعد بھارتی ہاکی ٹیم نے پہلی بار 1928 میں اولمپکس میں حصہ لیا۔ بھارت نے پہلی کوشش میں ہی گولڈ میڈل جیت لیا۔ بھارت نے 1928 سے 1956 تک لگاتار 6 گولڈ میڈل جیتے۔ اس کے بعد 1964 اور 1980 میں دوبارہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا۔

اس کے علاوہ بھارتی ٹیم نے 1960 میں چاندی، 1968، 1972 اور 2020 اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ اولمپک کی تاریخ میں بھارت نے ہاکی میں کل 12 تمغے جیتے ہیں، جن میں 8 طلائی، 1 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

پیرس اولمپکس 2024 میں بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم

  • گول کیپر: سریجیش پراٹو رویندرن
  • ڈیفینڈر: جرمن پریت سنگھ، امیت روہیداس، ہرمن پریت سنگھ، سمیت، سنجے
  • مڈ فیلڈرز: راجکمار پال، شمشیر سنگھ، منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، وویک ساگر پرساد
  • فارورڈ: ابھیشیک، سکھجیت سنگھ، للت کمار اپادھیائے، مندیپ سنگھ، گرجنت سنگھ
  • متبادل کھلاڑی: نیلکانت شرما، جوگراج سنگھ، کرشنا بہادر پاٹھک

پیرس اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم کا شیڈول

  • پہلا میچ - 27 جولائی: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ
  • دوسرا میچ - 29 جولائی: بھارت بمقابلہ ارجنٹینا
  • تیسرا میچ - 30 جولائی: بھارت بمقابلہ آئرلینڈ
  • چوتھا میچ - یکم اگست: بھارت بمقابلہ بیلجیئم
  • پانچواں میچ - 2 اگست: بھارت بمقابلہ آسٹریلیا

ان میچوں میں جیت کے بعد بھارت کو ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ ملے گی۔ اس کے بعد سیمی فائنل کی 4 ٹیموں میں سے 2 جیتنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ ہاکی کے تمام میچ Yves-du-Manoir اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ہاکی میچ کے اہم اصول

  • ایک ہاکی میچ 60 منٹ تک جاری رہتا ہے، اگر میچ ٹائی پر ختم ہوتا ہے تو اضافی وقت بھی دیا جاتا ہے۔
  • ہاکی میں ہر ٹیم میں 11 کھلاڑی ہوتے ہیں۔
  • میچ میں زیادہ گول کرنے والی ٹیم فاتح ہوتی ہے۔ میچ اگر برابری کے گول پر ختم ہوتا ہے تو فاتح ٹیم کا اعلان پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
  • گول کیپرز کے علاوہ کسی دوسرے کھلاڑی کو اپنے ہاتھ یا پیروں سے گیند کو چھونے کی اجازت نہیں ہے۔
  • فاؤل کی وجہ سے ریفری قصوروار کھلاڑی کو گرین کارڈ (2 منٹ کی معطلی)، یلو کارڈ (5 منٹ کی معطلی) یا ریڈ کارڈ (پورے میچ سے معطلی) دے سکتا ہے۔
  • ہاکی پچ 91.40 میٹر لمبی اور 55 میٹر چوڑی ہوتی ہے۔

Last Updated : Jul 22, 2024, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.