ETV Bharat / sports

بگ بیش لیگ کے لیے ٹیم انڈیا کے چھ کھلاڑی منتخب، لیکن کپتان کو کوئی خریدار نہیں ملا - WBBL 2024

خواتین کی بگ بیش لیگ 2024 میں بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو کوئی بھی خریدار نہیں ملا۔ جبکہ 6 بھارتی خواتین کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے خریدا ہے۔

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 1, 2024, 6:01 PM IST

حیدرآباد: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو آسٹریلیا کی خواتین بگ بیش لیگ 2024 میں کوئی خریدار نہیں ملا ہے۔ اس لیے اب وہ ویمنز بش باش لیگ میں کھیلتی ہوئی نظر نہیں آئیں گی۔ اس سے پہلے ہرمن پریت بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈس کی جانب سے کھیتی تھیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کرکٹ لیگ میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں اسمرتی مندھانا، دیپتی شرما اور جمائمہ روڈریگز جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ ہرمن پریت کو ان کی پرانی ٹیم میلبورن رینیگیڈس نے بھی نہ خرید کر سب کو حیران کردیا۔ اس کے علاوہ کسی دوسری ٹیم نے بھی ہرمن پریت کور کو نہیں خریدا۔

بھارتی ٹیم کی اوپننگ بلے باز اسمرتی مندھانا کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے خریدا، اس کے بعد میلبورن اسٹارز نے ڈرافٹ میں دیپتی شرما اور یاستیکا بھاٹیا کو خریدا جبکہ برسبین ہیٹ نے شیکھا پانڈے اور جمائمہ روڈریگس کو اپنی ٹیم میں کیا۔ پرتھ اسکارچرس نے ڈرافٹ سے دیالن ہیملتا کو خریدا۔ جس کے ساتھ اب ویمنز بگ بیش لیگ 2024 میں کل 6 بھارتی کھلاڑی کھیلتی ہوئی نظر آئیں گی۔

ویمنز بگ بیش لیگ 2024 میں بھارتی کھلاڑی

  1. اسمرتی مندھانا
  2. جمائما روڈریگس
  3. دیالن ہیملتا
  4. شیکھا پانڈے
  5. دیپتی شرما
  6. یاستیکا بھاٹیہ

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، بھارت پاکستان کا مقابلہ کس دن ہوگا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.