ETV Bharat / sports

دہلی کیپٹلس نے مچل مارش کی جگہ گلبدین نائب کو سائن کیا - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 10:44 AM IST

Gulbadin Naib Joins Delhi Capitals دہلی کیپٹلس نے زخمی مچل مارش کی جگہ بقیہ آئی پی ایل 2024 کے لیے افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب کو سائن کیا ہے۔آسٹریلیائی بلے باز میشل مارش آئی پی ایل کے باقی تمام میچوں سے باہر ہو چکے ہیں۔

دہلی کیپٹلس نے مچل مارش کی جگہ گلبدین نائب کو سائن کیا

نئی دہلی:دہلی کیپٹلس نے زخمی مچل مارش کی جگہ بقیہ آئی پی ایل 2024 کے لیے افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب کو سائن کیا ہے۔دہلی کیپٹلس اب تک کھیلے گئے نو میچوں میں سے چار میں جیت درج کی جبکہ پانچ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑ ہڑا ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوران آسٹریلیائی بلے باز میشل مارش کے زخمی ہونے سے دہلی کی ٹیم کے لئے مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔اسی درمیان دہلی کیپٹلس نے افغانسان کے آل راونڈر گلبدین نائب کو ٹیم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب افغانستان کے لیے 82 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی اور دائیں ہاتھ سے ہی میڈیم فاسٹ بالنگ کرنے والے نائب پہلی بار آئی پی ایل میں شامل ہوئے ہیں۔ انہیں ان کی بیس پرائز 50 لاکھ روپے پر سائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاک بھارت میچ کا دھماکہ خیز پرومو جاری - T20 World Cup 2024

مارش نے اس سیزن میں دہلی کے لیے صرف چار میچ کھیلے، جس میں وہ کل 61 رنز بنا سکے۔ تین اننگز میں ان کا ہائی اسکور 23 تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے آٹھ اوورز کی گیندبازی کرتے ہوئے 12.87 کے اکانومی ریٹ سے ایک وکٹ حاصل کی۔قابل ذکر ہے کہ مچل مارش داہنے پیر کے پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے آئی پی ایل ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد آسٹریلیا واپس لوٹ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.