ETV Bharat / sports

گجرات نے بنگلورو کو 201 رنز کا ہدف دیا - GT vs RCB - GT VS RCB

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات نے مقرر 20 اوورز میں 3 وکٹ کھو کر 200 رنز بنائے ہیں۔ شاہ رخ خان نے 58 رنز اور سدرشن نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 28, 2024, 5:25 PM IST

احمد آباد: انڈین پریمیئر لیگ کے 45ویں میچ میں اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

آج نریندر مودی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ڈو پلیسس نے کہا کہ ہدف کے تعاقب کے دوران وکٹ اچھا برتاؤ کرے گی، اس لیے وہ پہلے بالنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج نیا دن ہے اس لیے وہ اس میچ کو بھی مختلف انداز سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلین میکسویل کی واپسی ہوئی ہے اور وہ اسپن اچھا کھیلتے ہیں۔

گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل نے کہا کہ وہ بھی پہلے بالنگ کرنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند میچوں کو چھوڑ کر بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی ہے اور گزشتہ چند میچوں میں ان کی ٹیم نے بھی اچھی بالنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:

بنگلور: وراٹ کوہلی، فاف ڈو پلیسس (کپتان)، ول جیکس، گلین میکسویل، رجت پاٹیدار، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، کرن شرما، محمد سراج، یش دیال اور سوپنل سنگھ۔

گجرات: شبھمن گل (کپتان)، ردھیمان ساہا (وکٹ کیپر)، سائی سدرشن، عظمت اللہ عمرزئی، ڈیوڈ ملر، راہل تیوتیا، شاہ رخ خان، راشد خان، سائی کشور، نور احمد اور موہت شرما۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.