ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں گولڈن بوائے کا شاندار آغاز، گولڈ میڈل آنا طئے - Neeraj Chopra in Paris Olympics

پیرس اولمپکس میں بھارت کو سب سے زیادہ گولڈ میڈل کی امید نیرج چوپڑا سے ہی ہے۔ اس امید پر نیرج چوپڑا کھڑے بھی اتر رہے ہیں کیونکہ انھوں نے کوالیفیکیشن راونڈ میں ایک ہی کوشش میں فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ نیرج نے اس راونڈ میں سب سے دور نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

Golden boy Neeraj Chopra great start in Paris Olympics
پیرس اولمپکس میں گولڈن بوائے کا شاندار آغاز (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 6, 2024, 7:05 PM IST

حیدرآباد: پیرس اولمپکس کے گیارہویں دن بھارت کے لیے خاص رہا ہے کیونکہ اس دن اس میچ کا آغاز ہوا جس کا بھارتی شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ اس دن بھارت کی گولڈن بوائے بیرج چوپڑا ایکشن میں نظر آئے اور جیولن تھرو کے کوالیفیکیشن راونڈ میں شاندار آغاز کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جیلن تھرو کا فائنل راونڈ 8 اگست کو کھیلا جائے گا، جب بھارت کی سب سے بڑی امید نیرج نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

ٹوکیو کا جنون پیرس میں بھی جاری

ٹوکیو اولمپکس میں نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر دور نیزہ پھینک کر گولڈ میڈل پر قبضہ کیا تھا۔ جبکہ پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا نے کوالیفائنگ راونڈ میں ہی 89.34 میٹر دور بھالا پھینک کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ جس کے ساتھ بھارت اب گولڈ میڈل کی امید بھی جاگ اٹھی ہے۔

جیولن تھرو کا کوالیفیکیشن راونڈ

مجموعی طور پر کل 30 ایتھیلیٹس نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیا، جن کو گروپ اے اور بی میں رکھا گیا تھا۔ ان میں سے کم از کم 12 کھلاڑیوں نے فائنل روانڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جس میں نیرج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ارشد ندیم بھی شامل ہیں جبکہ بھارت کے ایک اور کھلاڑی کشور جینا فائنل میں نہیں پہنچ سکے۔ جرمنی کے اینڈرسن پیٹرسن (88.63) اور پاکستان کے ارشد ندیم (86.58) تیسرے نمبر پر رہے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیرج چوپڑا کی کارکردگی نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کو گولڈ میڈل جیتنے سے روکنا مشکل ہوگا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن نیرج چوپڑا نے پہلے ہی تھرو میں نا صرف وہ کامیابی حاصل کرلی جس کے لیے ہر کھلاڑی کوشش کر رہا ہے بلکہ ریکارڈ بھی بنا دیا۔ اس ریکارڈ نے نیرج کو گولڈ میڈل جیتنے کا سب مضبوط دعویدار بھی بنا دیا۔

واضح رہے کہ کوالیفائنگ راونڈ میں ہر کھلاڑی کو تین مرتبہ نیزہ پھینکنا ہوتا ہے، لیکن نیرج کو باقی دو کوششوں کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ انھوں نے پہلی ہی کوشش میں کوالیفائنگ کے ہدف کو حاصل کرلیا۔ نیرج نے اپنی پہلی ہی کوشش میں ٹوکیو اولمپکس کے ریکارڈ کو بھی عبور کرلیا۔

سیزن کی بہترین کارکردگی

کوالیفائنگ راؤنڈ میں 89.34 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیرج نے سیزن کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کے کیریئر کی دوسری بہترین کارکردگی ہے۔نیرج نے سال 2022 میں اسٹاک ہوم (سویڈن) میں اپنی بہترین کارکردگی 89.94 میٹر دور نیزہ پھینک کر پیش کی تھی۔

جیولن تھرو فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑی

1- نیرج چوپڑا (بھارت) 89.34 میٹر

2- اینڈرسن پیٹرز (جرمنی) 88.63 میٹر

3- جولین ویبر (جرمنی) 87.76 میٹر

4- ارشد ندیم (پاکستان) 86.59 میٹر

5- جولیس یگو (کینیا) 85.97 میٹر

6- لوئیز موریسیو دا سلوا (برازیل) 85.91 میٹر

7- جیکب واڈلیچ (چیک ریپبلک) 85.63 میٹر

8- ٹونی کیرنن (فن لینڈ) 85.27 میٹر

9- انیڈریان مارڈیئر ( مالڈوا) 84.13 میٹر

10- اولیور ہیلینڈر (فن لینڈ) 83.81 میٹر

11- کیشورن والکوٹ (ٹرینیداد اینڈ ٹوباگو) 83.02 میٹر

12- لاسی اٹیلالو (فن لینڈ) 82.91 میٹر

یہ بھی پڑھیں

نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کی امید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.