لاہور: پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاری کے دوران سہولیات کے فقدان کی وجہ کافی جدوجہد کی لیکن پاکستانی عوام نے طلائی تمغہ جیتنے کا جشن مناتے ہوئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ رات ایک بجے لاہور ائرپورٹ پر جمع ہزاروں پاکستانی عوام نے اپنے ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔ اس سے قبل ایئرپورٹ پر ارشد ندیم کے طیارے کو واٹر کینین کے ذریعہ سلامی بھی دی گئی۔جیسے ممبئی فائر بریگیڈ نے گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے استقبال کے لیے کیا تھا۔
Water canon salute to Turkish Airline plane at Lahore airport carrying Pakistans 🇵🇰 first ever individual Olympic Gold Medalist🥇 Arshad Nadeem. pic.twitter.com/BXTIaGZ8tu
— 🇵🇰عمران غنی (@Imranghani77) August 10, 2024
پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا
دفاعی اولمپک چیمپیئن نیرج چوپڑا سے پیرس اولمپکس میں بھی سونے کا تمغہ جیتنے کی امید تھی، لیکن ارشد ندیم نے مینز جیولین تھرو کے فائنل میں 92.97 کے زبردست تھرو کے ساتھ پیرس اولمپکس میں نہ صرف طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا بلکہ اولمپک میں نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔ ارشد 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑا دیا، جو 2008 کے بیجنگ گیمز میں ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن نے بنایا تھا۔ اس کے علاوہ، ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کے پہلے انفرادی گولڈ میڈلسٹ بن گئے۔ جبکہ بارسلونا میں 1992 گیمز کے بعد یہ پاکستان کا پہلا تمغہ تھا۔
Huge Huge Huge respect for #Arshad_Nadeem ❤️❤️❤️❤️❤️👌👌👌#ArshadNadeem #Paris2024 pic.twitter.com/5pg7iuuGTL
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) August 11, 2024
ارشد ندیم کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
27 سالہ نوجوان اتوار کو جب رات کے وقت لاہور ایئرپورٹ پر پہنچا تو ان کا استقبال واٹر کینن کی سلامی سے کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر عوام کا سیلاب بھی امڈ پڑا تھا جو بلند آواز میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ایئرپورٹ پر متعدد وفاقی وزراء سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔
اس کے بعد وہ اپنے والد سے ملاقات کیے، انھوں نے اس کے گلے میں پھولوں کی مالا ڈال کر بیٹے کو خوش آمدید کہا۔ ہجوم نے ارشد ندیم زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگا رہا تھا اور شہریوں نے اپنے ہیرو کو کندھوں پر بھا اٹھا لیا۔ اس کے بعد پاکستانی کھلاڑی کا کھلی بس میں پریڈ کرایا گیا۔ جہاں سے انھوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ہاتھ اٹھاکر عوام کے نعروں اور محبتوں کا جواب دیا۔
Arshad Nadeem's success story should be taught in schools across Pakistan. Son of a bricklayer from a small town Mian Channu won Gold medal in the Olympics, among 10,700 athletes from 206 countries 🇵🇰❤️❤️❤️#Paris2024 #Olympics pic.twitter.com/0AuyX1gLah
— Farid Khan (@_FaridKhan) August 11, 2024
ارشد ندیم نے عوام کا شکریہ ادا کیا
ارشد ندیم نے لاہور ایئرپورٹ پر پہچنے کے بعد پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللّٰہ نے عزت دی۔ اس کے بعد انھوں نے عزت دینے پر قوم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، میڈل حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی تھی۔
ارشد ندیم کی متاثر کن کہانی
ارشد ندیم کے کیریئر کا گراف ایک متاثر کن کہانی بیان کرتا ہے۔ وہ پاکستان کے پنجاب میں ایک چھوٹے سے گاؤں میاں چنوں میں مٹی کے اینٹوں کے گھر میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی۔ ایک نوجوان لڑکے کے طور پر ان کے پاس مالی وسائل کی کمی تھی اس لیے گھر کے بنے ہوئے برچھے ہی ان کی مشق کا واحد ذریعہ تھا۔ پاکستانی کھلاڑی گندم کے کھیتوں میں جیولن تھرو کی پریکٹس کرتے تھے۔
ارشد ندیم پر پیسوں کی بارش
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم پر پیسوں کی بارش کر دی گئی ہے۔صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اولمک ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ مریم نے یہ بھی کہا کہ اس کھلاڑی کے نام پر ان کے آبائی شہر خانیوال میں اسپورٹس سٹی بنایا جائے گا۔ سیاسی رہنماوں کے علاوہ بھی بہت سے امیرترین شخصیات بھی ارشد کو مالی تحفے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایوان زیریں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرکے حکومت سے ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔