ETV Bharat / sports

گلین میکسویل نے ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما کے کس ریکارڈ کی برابری کی؟ - Hundreds In T20

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پانچویں سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ میکسیول نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 55 گیندوں پر ناٹ آوٹ 120 رنز کی اننگز کھیل کر کیا۔

Glenn Maxwell
گلین میکسویل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 8:05 PM IST

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان روہت شرما کی برابری کر لی ہے۔ میکسویل نے اتوار کو ایڈیلیڈ اوول میں سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پانچویں سنچری مکمل کی۔

میکسویل صرف 55 گیندوں پر 120 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جس میں آٹھ چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں۔ اس اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ اوول میں 4 وکٹوں پر 241 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ یہ میکسویل کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنے آخری تین میچوں میں دوسری سنچری بھی تھی۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد آسٹریلیا نے سات اوورز کے اندر پہلی تین وکٹیں گنوائیں لیکن گلین میکسویل نے 55 گیندوں پر ناٹ آوٹ 120 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔ ٹم ڈیوڈ نے بھی 14 گیندوں پر ناٹ آوٹ 31 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔

میکسویل کی شاندار سنچری اور نچلے آرڈر میں ٹم ڈیوڈ کے کیمیو نے آسٹریلوی ٹیم کو ایک بہت بڑا ٹوٹل 242 رنز بنانے میں مدد کی۔ 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر صرف 207 رنز ہی بنا سکی۔ جس کی وجہ سے اسے 34 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی

1. روہت شرما: 5 سینچری

2. گلین میکسویل: 5 سینچری

3. سوریہ کمار یادو: 4 سینچری

4. بابر اعظم: 3 سینچری

5. کولین منرو: 3 سینچری

یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.