ETV Bharat / sports

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کون تھے؟ - ex pcb chairman passes away - EX PCB CHAIRMAN PASSES AWAY

Former PCB Chairman Passes away سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان 89 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے مرحوم کے انتقال کی تصدیق کردی۔مرحوم شہریار خان ہفتے کی صبح طبعیت خراب ہونے پرخالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی عمر 89 برس تھی، پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے شامل ہیں۔

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 23, 2024, 7:44 PM IST

اسلام آباد:شہریار خان پاکستان کے کامیاب سفارت کاروں میں شامل رہے، جنہوں نے 1957 میں پاکستان فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور انگلینڈ، اردن اور فرانس میں فرائض سرانجام دیے۔

1990 میں وہ پاکستان کے سیکریٹری خارجہ بھی تعینات ہوئے اور 1994 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک برقرار رہے تھے۔سبکدوش چیئرمین شہریار خان اگست 1999 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہوئے، اور وہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر بھی رہے۔

شہریار خان کے ہی دور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شاندار انعقاد کیا گیا تھا، جو بطور چیئرمین ان کے کریئر کی سب سے بڑی کامیابی تھی، جبکہ ان ہی کے دور میں پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

دسمبر 2023 میں پہلی بار انہوں نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تھا۔بعد ازاں، اگست 2014 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے شہریار خان کو دوسری بار بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا تھا۔

4اگست 2017 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ شہر یار خان اپنی مدت ملازمت کے 3 سال پورے کرنے کے بعد چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

شہریار ایم خان 29 مارچ 1934کو ہندوستانی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ابتدائی علیم وہیں سے حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم انگلینڈ سے حاصل کی جب کہ تقسیم ہند کے بعد شہریار خان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آ گیا اور کراچی میں سکونت اختیار کی،کلفٹن کراچی میں پاکستان کا پہلا فارن آفس شہریار خان کے آبائی گھر بھوپال ہاؤس میں قائم کیا گیا تھا۔

شہریار خان کا تعلق ہندوستان کے شہر بھوپال سے تھا، وہ پاک ہند کرکٹ ڈپلومیسی کے ماہر تھے، انہوں نے سفارت کاری کے بعد کرکٹ میں شہرت حاصل کی لیکن قومی کھیل ہاکی سے دلی لگاؤ رکھتے تھے،اکثر ہاکی گراونڈز میں دکھائی دیتے تھے، انہوں نے نے 2004 میں کرکٹ ڈپلومیسی کے نام پر ہند پاک سیریز کا انعقاد کیا، ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کو دیکھنے کے لیے ہزاروں ہندوستانی پاکستان آئے، اس سیریز کو ہندوستان میں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

شہریار خان ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان منصور علی خان پٹودی کے فرسٹ کزن اور بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کے چچا تھے، 1999میںہند پاک کرکٹ روابط کی بحالی کے بعد انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر بناکر ہندوستان بھیجا گیا تھا، وہ2003 کے ورلڈکپ میں بھی منیجر تھے، انہوں نے دسمبر 2003 سے اکتوبر 2006 اور اگست 2014 سے اگست2017 تک دو بار پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

2004 میں صدر جنرل مشرف کی ہدایت پر انہوں نے چند ہفتوں کے نوٹس پر ہند پاک سیریز کا پاکستان میں کامیاب انعقاد کیا، ان کے دور میں ہندوستان نے دو بار پاکستان کا دورہ کیا تھا، ان کا شمار پی سی بی کے کامیاب ترین سربراہوں میں ہوتا ہے۔

مشہور سفارت کار، سابق سیکرٹری خارجہ ، سفیر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار محمد خان طویل علالت کے باعث ہفتے کی صبح لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی عمر89سال تھی، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار بچوں کو سوگوار چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں:آنند مہندرا نے اپنا وعدہ نبھایا، سرفراز کے والد کے حوالے کیا تھار - Naushad Khan Receives Thar

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شہریار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.