ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کے سابق کوچ کو افغانستان کرکٹ ٹیم میں ملی بڑی ذمہ داری - Afghanistan Cricket Team - AFGHANISTAN CRICKET TEAM

ٹیم انڈیا کے سابق کوچ رام کرشنن سریدھر کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ بورڈ نے انہیں آئندہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے معاون کوچ کے طور پر مقرر کیا ہے۔

Former India Coach Appointed As Afghanistan's Assistant Coach
ٹیم انڈیا کے سابق کوچ افغانستان کرکٹ ٹیم میں شامل (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 22, 2024, 1:41 PM IST

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بدھ کے روز بھارت کے سابق فیلڈنگ کوچ رام کرشنن سریدھر کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ واحد ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا معان کوچ مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر جوناتھن ٹراٹ ہیں لیکن اب سریدھر افغان ٹیم میں ٹراٹ کے معان کوچ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 'افغانستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستانی رام کرشنن سریدھر کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ واحد ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔

سریدھر سات سال تک ٹیم انڈیا کے فیلڈنگ کوچ رہے

سریدھر نے اگست 2014 سے نومبر 2021 تک 7 سال سے زائد عرصے تک بھارت کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بھارت ڈومیسٹک سرکٹ میں 35 فرسٹ کلاس اور 15 لسٹ اے میچ کھیل چکے ہیں۔ سریدھر 300 سے زیادہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کے کوچنگ اسٹاف کے اہم ارکان میں سے ایک تھے۔

اس کے علاوہ انھوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کے ساتھ 2014 سے 2017 تک اسپن بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پنجاب 2014 میں آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی تھی۔

مزید برآں بھارتی انڈر 19 قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور اسپن بولنگ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 2008 سے 2014 تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی آف انڈیا میں اسسٹنٹ فیلڈنگ اور اسپن بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میچ میں افغانستان کے ساتھ دھوکہ ہوا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.