ETV Bharat / sports

فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 6:30 PM IST

Footballer Struck By Lightning جکارتہ میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان فٹبالر کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد گراونڈ میں موجود کھلاڑیوں اور شدائیوں کو شدید صدمہ پہنچا۔

فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک
فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک

جکارتہ:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ایک فٹبال گراونڈ میں دوران میںچ آسمانی بجلی نے فٹبالر کی جان لے گئی۔ انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ناخوشگوار واقعے کے بعد فٹبال شائقین مایوس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو مقامی ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا جا رہا تھا۔ فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت نے ہرطرف خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

واقعے کے بعد کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اسٹیڈیم میں افراتفری کا ماحول تھا۔ زخمی کھلاڑی کو فوری طبی امداد کے لئے نزدیکی ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ کھلاڑی کی شناخت "ایف ایل او” سوبانگ ٹیم کے 30 سالہ سپیٹان کے نام سے ہوئی ہے۔اس کا شمار مقامی سطح پر مشہور فٹبالروں میں ہوتا ہے۔انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیلون کیپٹم اور ان کے کوچ کی ایک سڑک حادثے میں موت

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھیل کے میدان میں فٹ بال کھلاڑی دوستانہ میچ کھیل رہے تھے جب اچانک گرج چمک ساتھ بارش شروع ہوگئی۔انڈونیشیا فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.