ETV Bharat / sports

معمر ٹیسٹ کرکٹر دتاجی راؤ کرشنا راؤ گائیکواڑ چل بسے - کرکٹر دتاجی راؤ کرشنا راؤ گائیکواڑ

Dattajirao Gaikwad Passes Away ہندوستان کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر دتاجی راؤ کرشنا راؤ گائیکواڑ کا منگل کو گجرات کے ودودرا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔

معمر ٹیسٹ کرکٹر  دتاجی راؤ کرشنا راؤ گائیکواڑ چل بسے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 13, 2024, 6:28 PM IST

ودودرا:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر دتاجی راؤ کرشنا راؤ گائیکواڑ کے کنبہ میں ان کے بیٹے انشومن گائیکواڑ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن اور بعد میں کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

بڑودہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے گائیکواڑ نے اس وقت کی ریاست بڑودہ کے مہارانی چمنا بائی ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ گایکواڑ کی قیادت میں بڑودہ کی ٹیم نے 1957-58 میں سروسز کو اننگز اور 51 رن سے شکست دے کر رنجی ٹرافی جیتی تھی۔

گایکواڑ پہلے انڈر 14 اور انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا حصہ تھے جو 1948 میں ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان سی کے نائیڈو نے شروع کیا تھا۔ انہوں نے سی کے نائیڈو کے بھائی سی ایس نائیڈو سے لیگ اسپن اور گوگلی باؤلنگ کے گر سیکھے تھے۔

گایکواڑ نے 1948 میں بمبئی یونیورسٹی (انٹیگریٹڈ صوبے کے حصے کے طور پر) کے لیے اپنا رنجی ڈیبیو کرنے کے بعد، 1952 اور 1961 کے درمیان 11 ٹیسٹ میچ کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں:کیلون کیپٹم اور ان کے کوچ کی ایک سڑک حادثے میں موت

بعد میں انہوں نے 2000 تک بڑودہ رنجی ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔ گائیکواڑ نے جوائنٹ سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ اکتوبر 2020 میں، محکمہ ڈاک نے ڈی کے گائیکواڑ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری کور جاری کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.