ETV Bharat / sports

سابق کرکٹر ونود کامبلی کی حالت خراب، پیدل چلنا تو دور کھڑا ہونا بھی مشکل - VINOD KAMBLI VIRAL VIDEO - VINOD KAMBLI VIRAL VIDEO

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس کے بعد کرکٹ شائقین اس ویڈیو پر کافی ردعمل دے رہے ہیں۔ مداحوں نے سچن تندولکر سے بھی مدد مانگی۔

ونود کامبلی کی حالت خراب، پیدل چلنا تو دور کھڑا ہونا بھی مشکل
ونود کامبلی کی حالت خراب، پیدل چلنا تو دور کھڑا ہونا بھی مشکل (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 6, 2024, 4:30 PM IST

ممبئی :ہندوستانی ٹیم کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جو مداحوں کو کافی پریشان کر رہی ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ونود کامبلی بہت کمزور نظر آرہے ہیں اور کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں ہیں۔وہ آس پاس کے لوگوں سے کھڑے ہونے کے لیے مدد مانگتے نظر آرہے ہیں۔

لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ہندوستانی ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے کامبلی کی حالت ایسی ہے کہ انہیں سڑک پر صحیح ڈھنگ سے کھڑا بھی نہیں ہوسکتے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ ایک شخص کو سہارا دینے کے بعد بھی وہ کھڑا نہیں ہو پاتا اور پھر دوسرا شخص آ کر اسے سہارا دیتا ہے، تب بھی وہ ٹھیک سے کھڑا نہیں ہو پاتے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ شائقین سچن تندولکر سے مدد کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کے دوست ونود کامبلی بہت بیمار ہیں۔ سب کچھ بھول جائیں اور ان کی مدد کریں۔ کوئی آپشن نہیں ہے یا صرف تعزیتی پیغامات بھیجنا ہے۔

غور طلب ہے کہ سچن تبدولکر اور ونود کامبلی اچھے دوست مانے جاتے ہیں۔ ان کی دوستی مشہور ہے۔ سچن اور کامبلی نے ممبئی کے آزاد میدان میں سینٹ جونیئر ہائی اسکول کے خلاف 664 رنز کی شراکت داری کی۔ اس وقت یہ کسی بھی عمر کے گروپ میں سب سے بڑی اننگز تھی۔ اس شراکت کے دوران سچن 326 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ونود کامبلی 349 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:لکشیا سین کی شکست سے بیڈمنٹن لیجنڈ پرکاش پڈوکون اتنا خفا کیوں ہیں؟

ونود کامبلی نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹیسٹ میں ان کے نام 4 سنچریاں ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 1084 اور ون ڈے میں 14 نصف سنچریوں کی مدد سے کل 2477 رنز بنائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.