ETV Bharat / sports

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزکے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا - England Pakistan t20 series - ENGLAND PAKISTAN T20 SERIES

england Squad For T20 Series Against Pakistan ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 ایڈیشن کے فاتح انگلینڈ نے 22 مئی کو شروع ہونے والی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزکے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : May 1, 2024, 7:02 PM IST

لندن:ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل پاکستان سے سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔جوفرا آرچر کی بھی ایک سال سے زائد عرصے میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگئی، وہ بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ کے لیے انہوں نے آخری بار مارچ 2023 میں کھیلا تھا اور اس کے بعد سے وہ کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔بیٹرز میں جوس بٹلر دفاعی چیمپئنز کی قیادت کریں گے، ول جیکس، فل سالٹ اور جونی بیرسٹو ٹاپ آرڈر میں شامل ہیں، تجربہ کار معین علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ اسکواڈ:

جوز بٹلر (کپتان) ، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلے، مارک ووڈ

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، جورڈن اور آرچر کی ٹیم میں واپسی

آئی سی سی ویب سائٹ کے مطابق اسی اسکواڈ کو پاکستان کے خلاف 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو 22 مئی سے شروع ہوگی، وہ تمام کھلاڑی جو اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ ہیں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے واپس آئیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.