ETV Bharat / sports

انجینیئرنگ کی پڑھائی کرکے بن گئے کرکٹر، جانئے اس دن کی تاریخ اور اہمیت - Engineers Day 2024

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 15, 2024, 5:57 PM IST

ہر سال 15 ستمبر کو انجینیئر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس خاص دن کی مناسبت سے ہم آج آپ کو ان کرکٹرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو انجینیئر بھی ہیں۔

Engineers Day 2024
انجینیئر کی پڑھائی کرکے بن گئے کرکٹر، جانئے اس دن کی تاریخ اور اہمیت (IANS PHOTO)

حیدرآباد: بھارت میں ہر سال 15 ستمبر کو انجینیئر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی تاریخ کو بھارت کے عظیم انجینیئر اور بھارت رتن موکشگنڈم وشویشورایا کا جنم ہوا تھا۔ جن کے یاد میں 15 ستمبر کو انجینیئر ڈے منایا جاتا ہے۔

موکشگنڈم وشویشورایا جسے جدید میسور ریاست کے موجد کے طور پر جانا جاتا ہے، نے جدید ہندوستان کی تخلیق کی اور ملک کو ایک نئی سمت دی۔ انہوں نے انجینئرنگ کے میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ جسے کوئی بھول نہیں سکتا۔

وشویشورایا نے ملک بھر میں بنائے گئے بہت سے دریا کے ڈیموں اور پلوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی وجہ سے ملک میں پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوا۔ 1968 میں ڈاکٹر موکشگنڈم وشویشورایا کی تاریخ پیدائش کو حکومت ہند نے 'انجینئر ڈے' قرار دیا ہے۔ اس کے بعد سے ہر سال 15 ستمبر کو انجینئرز ڈے منایا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انجینئرز ڈے نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ارجنٹینا میں 16 جون، اٹلی میں 15 جون، بنگلہ دیش میں 7 مئی، ترکیہ میں 5 دسمبر، ایران میں 24 فروری، بیلجیئم میں 20 مارچ اور رومانیہ میں 14 ستمبر کو انجینئرز ڈے منایا جاتا ہے۔

دراصل یہ دن پوری دنیا کے انجینئرز کی حوصلہ افزائی کے لیے منایا جاتا ہے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ملک اور دنیا کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر سکیں۔ لیکن کھیلوں کی دنیا میں بالخصوص کرکٹ میں بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔

سری نواس وینکٹاراگھون:

سری نواس وینکٹاراگھون
سری نواس وینکٹاراگھون (Getty Image)

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آف بریک باؤلر سری نواس وینکٹاراگھون نے اپنی انجینئرنگ کی ڈگری کالج آف انجینئرنگ، گنڈی، چنئی سے مکمل کی تھی۔

ای اے ایس پرسنا:

ای اے ایس پرسنا
ای اے ایس پرسنا (Getty Image)

سابق ہندوستانی آف اسپنر ای اے ایس پرسنا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پہلے شخص ہیں جو انجینئر سے کرکٹر بنے ہیں۔ انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، میسور سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

کے سری کانت:

کے سری کانت
کے سری کانت (Getty Image)

کرشنماچاری سری کانت 80 کی دہائی کے وسط میں ہندوستان کے جارحانہ اوپننگ بلے باز نے چنئی کے گوئنڈی کے کالج سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔

انل کمبلے:

انیل کمبلے
انیل کمبلے (Getty Image)

عظیم ہندوستانی لیگ اسپنر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ انل کمبلے بھی انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے راشٹریہ ودیالیہ کالج آف انجینئرنگ سے مکینیکل انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کیا ہے۔

جاوگل سری ناتھ:

جاوگل سری ناتھ
جاوگل سری ناتھ (Getty Image)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستان کے لیے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جواگل سری ناتھ نے میسور کے سری جے چماراجندرا کالج آف انجینئرنگ (SJCE) سے انسٹرومینٹل ٹیکنالوجی میں انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی ہے۔

روی چندرن اشون:

روی چندرن اشون
روی چندرن اشون (Getty Image)

ہندوستانی کرکٹ کے اسٹار اسپنر روی چندرن اشون نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اشون اب بھی ہندوستانی ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔ وہ ٹیسٹ میں ٹیم کے اہم اسپنر ہیں۔

شیکھا پانڈے:

شیکھا پانڈ
شیکھا پانڈ (Getty Image)

ہندوستانی خاتون کرکٹر شیکھا پانڈے ہندوستانی خواتین کرکٹ کی تیز ترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ 35 سالہ کھلاڑی 100 سے زائد میچوں میں بھارت کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ شیکھا پانڈے نے گوا کالج آف انجینئرنگ سے الیکٹرانکس اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے اور فی الحال وہ ہندوستانی فضائیہ میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آکاش مدھوال:

آکاش مدھوال
آکاش مدھوال (Getty Image)

آکاش مدھوال آئی پی ایل 2023 میں ممبئی انڈینز کے اہم بولر تھے۔ انہوں نے 2016 میں کالج آف انجینئرنگ، روڑکی سے سول انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.