ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر - Stokes Out Of T20 WC

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے جون میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کو مطلع کیا ہے کہ انہیں اس ٹورنامنٹ کے لیے انگلش قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے غور نہیں کیا جانا چاہیے۔

Ben Stokes
انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:54 PM IST

Updated : Apr 2, 2024, 6:03 PM IST

حیدرآباد: انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کو بتایا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے آل راؤنڈر کا کردار ادا کرنے کے لیے اپنی بولنگ فٹنس کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس لیے انہیں اس ٹورنامنٹ کے لیے انگلش قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے غور نہیں کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ اسٹوکس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف فاتحانہ رنز بنائے تھے۔ فائنل میچ میں انہوں نے نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پاکستان یہ میچ پانچ وکٹوں سے ہار گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد سے اسٹوکس نے صرف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن انہوں نے گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

اس سال، وہ بھارت کے خلاف کھیلی گئی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں صرف پانچ اوورز کر سکے تھے، جہاں انگلینڈ کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو دیے گئے ایک حالیہ بیان میں اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی باؤلنگ فٹنس پر کام کر رہے ہیں اور مستقبل کے ٹورنامنٹس میں آل راؤنڈر کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

اسٹوکس نے کہا، 'میں سخت محنت کر رہا ہوں اور کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں آل راؤنڈر کے طور پر بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے اپنی بولنگ فٹنس کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ سے خود کو باہر کرنا میرے لیے ایک قربانی ہوگی جس سے مجھے وہ آل راؤنڈر بننے کا موقع ملے گا جو میں مستقبل قریب میں بننا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوکس کی انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں واپسی

Last Updated : Apr 2, 2024, 6:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.