حیدرآباد: انگلینڈ کے دائیں ہاتھ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے لارڈز میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن شاندار سنچری بنا کر سابق کپتان ایلسٹر کک کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ کک نے انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ 33 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کل 427 رنز بنائے۔ جس میں روٹ کے 143 رنز اور ایکٹنسن کے 118 رنز نمایاں تھے۔
روٹ نے 162 گیندوں پر اپنی 33ویں سنچری مکمل کی۔ جس کے ساتھ وہ عالمی کرکٹ میں 10ویں سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔ جو روٹ کا یہ کارنامہ اس لیے بھی خاص ہے کہ انھوں نے یہ ریکارڈ اپنے 145ویں میچ میں بنایا جب کہ کک نے 161 میچ کھیلے تھے۔
THE MOMENT JOE ROOT MADE HISTORY...!!!!
— Tanuj Singh (@ImTanujSingh) August 29, 2024
Root now has Joint Most Test Hundreds for England in History - The GOAT. 🐐pic.twitter.com/cI8RaqoMQ4
ساتویں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی
روٹ نے حال ہی میں اپنا 12,000 واں ٹیسٹ رن مکمل کیا ہے اور وہ اب تک کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے 7ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ روٹ نے 145 ٹیسٹ میچوں کی 265 اننگز میں 50.71 کی اوسط سے مجموعی طور پر 12274 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 5 ڈبل سنچریاں، 33 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
سچن تنڈولکر کا ریکارڈ خطرے میں
انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ عظیم بلے باز سچن تنڈولکر کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز 15921 کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ روٹ نے اب تک 12274 ٹیسٹ رنز بنا چکے ہیں اور وہ اب تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 3647 رنز دور ہیں۔ جو روٹ کی عمر ابھی صرف 33 سال ہے اور ان میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے۔ جس کی وجہ سے تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنا ان کے لیے مشکل نہیں ہوگا۔
جو روٹ اس وقت جس فارم میں چل رہے ہیں اس حساب سے وہ سابق بھارتی بلے باز سچن تنڈولکر کی 51 ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔ تنڈولکر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں انھوں نے 1989 سے 2013 تک 200 ٹیسٹ میچوں میں 51 سنچریاں اسکور کیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں:
1- سچن ٹنڈولکر 51
2- جیک کیلس 45
3- رکی پونٹنگ 41
4- کمار سنگاکارا 38
5- راہل ڈراوڈ 36
6- سنیل گواسکر 34
7- مہیلا جے وردھنے 34
8- برائن لارا 34
9- یونس خان 34
10- ایلسٹر کک 33
11- جو روٹ 33