نئی دہلی: پورا ملک T20 ورلڈ کپ 2024 کی جیت کے جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت کر 11 سال بعد ٹرافی کی خشک سالی ختم کر دی۔ اس جشن کے ساتھ ہی بھارتی شائقین کو ایک کے بعد ایک دو جھٹکے لگے۔ بھارت کے اسٹار کرکٹر ویراٹ کوہلی کے ساتھ ساتھ بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔
It's your Captain Rohit Sharma signing off from T20Is after the #T20WorldCup triumph! 🏆
— BCCI (@BCCI) June 29, 2024
He retires from the T20I cricket on a very special note! 🙌 🙌
Thank you, Captain! 🫡#TeamIndia | @ImRo45 pic.twitter.com/NF0tJB6kO1
اس سے قبل ویراٹ کوہلی نے ورلڈ کپ فائنل کو اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آخری میچ قرار دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے فوراً بعد روہت شرما نے یہ اعلان کیا۔ آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کی معلومات شیئر کی ہیں۔
روہت شرما نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ لیتے ہوئے کہا، 'یہ میرا بھی آخری میچ تھا۔ ریٹائرمنٹ کے لیے اب سے بہتر وقت نہیں ہو سکتا۔ میں ٹرافی کو بئ انتہا چاہتا تھا۔ اسے لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ میں یہی چاہتا تھا اور یہی ہوا۔ میں اپنی زندگی میں اس کے لیے بہت بے چین تھا۔ خوشی ہے کہ اس بار ہم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
The celebrations have begun in Barbados 🥳
— BCCI (@BCCI) June 29, 2024
A round of applause for the ICC Men's T20 World Cup 2024 winning side - Team INDIA 🇮🇳🙌#T20WorldCup | #TeamIndia | #SAvIND pic.twitter.com/OElawo7Xha
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ روہت شرما نے 2007 کے ورلڈ کپ میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا اور 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہی اپنا آخری میچ کھیلا اور ٹرافی کے ساتھ باعزت اور فخریہ الوداع کیا۔ روہت شرما 2007 سے 2024 تک ہونے والے تمام T20 ورلڈ کپ میں حصہ لے چکے ہیں۔
روہت شرما کے ٹی 20 کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 151 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ جس میں ان کے نام 151 اننگز میں 4231 رنز ہیں۔ انہوں نے ٹی 20 میں 32.05 کی اوسط اور 140.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 5 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں اسکور کئے ہیں اس کے علاوہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں روہت کا بہترین اسکور 121 ناٹ آؤٹ ہے جو اس سال جنوری میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: