حیدرآباد: سابق اداکارہ ثنا خان نے پیر کے روز انسٹاگرام پر اپنے بیٹے سید طارق جمیل کے کچھ دل کو چھو جانے والے خوبصورت لمحات شیئر کیے۔ یہ پہلا موقع تھا جب ثناء نے بیٹے طارق کا چہرہ ظاہر کیا اور احرام میں ان کے دلکش لمحات کو قید کیا۔ انہوں نے پیار سے اسے "ہمارا چھوٹا حاجی 2024" کہا۔
غور طلب ہے کہ ایک خاص لمحہ جو سامنے آیا وہ سید طارق کا اپنی ماں کی نئی دوست بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ کا تھا۔ کلپ میں ثانیہ کو حج کے ایک ارکان کے دوران طارق کو ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اس سال حج کیا ہے۔ ذیل میں جھلکیاں اور ویڈیو دیکھیں۔۔۔
ثانیہ مرزا اور ثنا خان نے اپنی اس مقدس سفر کے دوران گہرا رشتہ قائم کیا۔ ثانیہ کی بہن انعم کے ساتھ تینوں ہر ارکان میں ایک ساتھ دیکھی گئی۔ ان کے سوشل میڈیا پر ڈالے گیے حج کے خوبصورت لمحات مداحوں کے درمیان موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے حج کے سفر کی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کہنا کہ میں نے زندگی بھر کا سفر کیا اسے ہلکے میں لینا ہے، یہ میرے جسم اور روح کے لیے ایک ایسا تجربہ تھا جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ الحمدللہ سبحان اللہ، حج 2024