نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے اپنی آل ٹائم انڈیا کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیش نے کِرِکبز پر اپنی اس ٹیم کا اعلان کیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کارتک نے اپنی ٹیم میں تین آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو جگہ نہیں دی ہے۔
انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی موجودہ سینیئر ٹیم سے 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ 12ویں کھلاڑی کے طور پر انہوں نے تجربہ کار آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو جگہ دی ہے۔ تاہم اس پلیئنگ 11 میں انہوں نے کپتان اور وکٹ کیپر کا ذکر نہیں کیا۔
Dinesh Karthik's all time India XI (Cricbuzz):
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) August 16, 2024
1. Virender Sehwag.
2. Rohit Sharma.
3. Rahul Dravid.
4. Sachin Tendulkar.
5. Virat Kohli.
6. Yuvraj Singh.
7. Ravindra Jadeja.
8. Ravi Ashwin.
9. Anil Kumble.
10. Jasprit Bumrah.
11. Zaheer Khan. pic.twitter.com/ZLxXeeHFCf
دنیش کارتک نے اپنی ٹیم میں وریندر سہواگ اور روہت شرما کو بطور سلامی بلے باز منتخب کیا ہے۔ ان کے علاوہ راہل دراوڈ، سچن ٹنڈولکر اور ویراٹ کوہلی ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ڈی کے نے یوراج سنگھ اور رویندر جڈیجہ کو آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم میں جگہ دی ہے۔
روی چندرن اشون اور انیل کمبلے کو اسپنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ جسپریت بمراہ اور ظہیر خان فاسٹ بولر کے طور پر ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس دوران کارتک نے کہا کہ ٹیم میں دو آل راؤنڈر ہونے چاہئیں۔ اس لیے میں نے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ 12ویں کھلاڑی ہربھجن ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ گمبھیر جیسے اور بھی بہت سے کھلاڑی ہیں، لیکن 11 رکنی ٹیم میں سب کو شامل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے یہ تمام فارمیٹس میں میری بہترین پلیئنگ الیون ہے۔
دنیش کارتک کی آل ٹائم انڈیا الیون
وریندر سہواگ، روہت شرما، راہل دراوڈ، سچن تنڈولکر، ویراٹ کوہلی، یوراج سنگھ، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، انیل کمبلے، جسپریت بمراہ، ظہیر خان۔
12ویں کھلاڑی: ہربھجن سنگھ