ETV Bharat / sports

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا - icc t20 world cup 2024

نیویارک میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اے میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کو سپر 8 میں کوالیفائی کرنےکے لئے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 8:28 PM IST

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ((ُPhoto ANI))

نیویارک: پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ہوم ٹیم امریکہ کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ چنانچہ دوسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو 6 رنوں سے شکست دی۔ اب اگر پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے لیگ میچ میں بھی کینیڈا سے ہار جاتی ہے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اس کا سفر سپر 8 سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔

پاکستان نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائی ہے۔ دوسری طرف ہندوستان اور امریکہ گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن ہے۔

اگر پاکستان کو یہ میچ جیتنا ہے تو بابر اعظم اور محمد رضوان اور دیگر بلے بازوں کو ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کی پچ پر کینیڈا کے خلاف بڑا اسکور کرنا ہوگا اور پھر شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد عامر کو کینیڈا کے خلاف بڑا اسکور کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی - T20 World Cup 2024

پاکستان نے اب تک کے دو میچوں میں جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے کینیڈین ٹیم بھی پاکستان کے خلاف بڑا اپ سیٹ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہو گی۔آج کے میچ کے لئے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔افتکار کی جگہ صیائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.