ETV Bharat / sports

آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر، ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر - David Warner Retirement - DAVID WARNER RETIREMENT

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آسٹریلیائی ٹیم کے سیمی فائنل کے دور سے باہر ہوتے ہی ٹیم کے تجربہ کار سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

David Warner
ڈیوڈ وارنر (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 3:10 PM IST

نئی دہلی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے تجربہ کار سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ وارنر نے آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہوتے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں 24 رنز سے شکست ہوئی جس کے بعد منگل کو افغانستان نے بنگلہ دیش کو 8 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہوگئی۔

وارنر ڈیوڈ نے اپنے 15 سالہ طویل بین الاقوامی کرکٹ کریئر میں اپنا آخری ون ڈے میچ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوری 2024 میں پاکستان کے خلاف کھیلا اور اب انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کے خلاف اپنا آخری ٹی 20 میچ کھیلا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کے لیے 2009 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 11 جنوری 2009 کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔

ڈیوڈ وارنر کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر

ٹیسٹ: 112 میچوں میں 8786 رنز (37 نصف سنچریاں، 26 سنچریاں)

ون ڈے: 161 میچوں میں 6932 رنز (33 نصف سنچریاں، 22 سنچریاں)

ٹی ٹوئنٹی: 110 میچوں میں 3277 رنز (28 نصف سنچریاں، 1 سنچری)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.