ETV Bharat / sports

رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر دو دن میں 30 ملین سبسکرائبرز، سوشل میڈیا پر 1 بلین کے قریب فالوورز - Ronaldo Social Media Followers - RONALDO SOCIAL MEDIA FOLLOWERS

کرسٹیانو رونالڈو نے 21 اگست کو اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا اور دو دن میں ہی اس چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کر گئی۔ دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رونالڈو کے مداحوں کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد ایک ارب تک پہنچنے والی ہے، جو کی کسی بھی کھلاڑی کے لیے ناقابل یقین ہے۔

Cristiano Ronaldo YouTube Channel Hits 30 Million Subscribers In Two Days
رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر دو دن میں 30 ملین سبسکرائبرز، سوشل میڈیا پر 1 بلین کے قریب فالوورز (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 23, 2024, 6:18 PM IST

Updated : Aug 23, 2024, 7:12 PM IST

حیدرآباد: کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں یہ درست کہا جاتا ہے کہ وہ ریکارڈز کا پیچھا نہیں کرتے ہیں بلکہ ریکارڈز پرتگالی فٹبالر کا پیچھا کرتے ہیں۔ ویسے تو کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کے میدان میں ریکارڈ قائم کرنے کے عادی ہیں لیکن اب وہ سوشل میڈیا پر بھی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

دراصل پرتگال کے اسٹرائیکر رونالڈو نے 21 اگست کو اپنا یوٹیوب چینل 'یو آر کرسٹیانو' (UR Cristiano) لانچ کیا اور 90 منٹ کے اندر یہ 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرنے والا تیز ترین یوٹیوب چینل بن گیا۔ لیکن یہ طوفان ابھی بھی نہیں تھما ہے کیونکہ یہ تعداد صرف دو دن میں 30 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر اب تک صرف 19 ویڈیوز اپلوڈ کیا ہے اور ہر ایک ویڈیو پر ملین میں ویوز ہیں۔ ایک ویڈیو، جس میں رونالڈو اور ان کی اہلیہ جارجیا اپنے اور اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہیں، اس کو تقریباً 10 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

کرسٹیانو کے یوٹیوب چینل نے 90 منٹ سے بھی کم وقت میں ایک ملین فالوورز حاصل کرکے ریکارڈ بھی بنایا ہے اور انھیں نے یوٹیوب گولڈن بٹن بھی حاصل کرلیا ہے۔ اب وہ ڈائمنڈ بٹن کے بھی حقدار ہوگئے ہیں کیونکہ یہ بٹن یوٹیوبرز کو 10 ملین سبسکرائبرز تک پہنچنے پر دیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایک ایسا کارنامہ ہے جسے حاصل کرنے میں لوگوں کو کئی سال لگتے ہیں لیکن 39 سالہ نوجوان نے یہ 10 گھنٹے میں ہی پورا کر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ کرسٹیانو کے یوٹیوب چینل سے پہلے سب سے کم وقت میں 10 ملین سبسکرائبرز تک پہنچنے والا شخص مسٹر بیسٹ تھا، جس نے 132 دنوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس وقت یوٹیوب پر مسٹر بیسٹ کے سب سے زیادہ 311 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ اگر یہ تعداد اسی حساب سے بڑھتی رہی تو رونالڈو کا یوٹیوب چینل تاریخ کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا چینل بن سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر رونالڈو کے تقریبا ایک بلین فالوورز

کرسٹیانو رونالڈو کے اس وقت یوٹیوب پر 30 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر رونالڈو کی بڑی تعداد میں فالوورز ہیں۔ ایکس پر 112.6 ملین، فیسبک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 636 ملین فالوورز ہیں۔ اس حساب سے سوشل میڈیا پر رونالڈو کے مجموعی فالوورز کی تعداد 948 ملین تک پہنچ گئی ہے اور اب یہ تعداد 1 بلین تک پہنچنے والی ہے، جو کی کسی بھی کھلاڑی کے لیے ناقابل یقین ہے۔

سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی

ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیلتے ہیں اور دو دہائیوں سے زائد عرصے سے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پرتگال کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ رونالڈو کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس میں ہوتا ہیں۔ وہ 1 بلین ڈالر سے زیادہ کمانے والے پہلے فٹ بال کھلاڑی بھی ہیں۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی دولت 26 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے سالانہ 20 کروڑ ڈالر کی تنخواہ لیتے ہیں جبکہ اُن کی فٹبال کے میدان سے باہر کی کمائی کا تخمینہ 6 کروڑ ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب سے ایک دن میں کتنے روپئے کمائے؟

محض ایک گھنٹے کے اندر کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Last Updated : Aug 23, 2024, 7:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.