ETV Bharat / sports

رونالڈو نے ایک دن میں ہی بھارتی اسپورٹس یوٹیوب چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا - Most Subscribers Sports Youtuber

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر اپنا چینل لانچ کر کے تمام لوگوں کو حیران کردیا ہے کیونکہ صرف 24 گھنٹے کے اندر ہی رونالڈو کے چینل نے 18 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کر لیے۔ جو بھارت کے تمام سابق کھلاڑیوں کے یوٹیوب چینلز سے بہت آگے ہے۔

Most Subscribers Sports Youtuber
رونالڈو نے ایک دن میں ہی بھارتی اسپورٹس یوٹیوب چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا (ANI & IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 22, 2024, 8:02 PM IST

نئی دہلی: دنیا کے مشہور اور لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر دھماکہ خیز انٹری کی ہے۔ رونالڈو نے یوٹیوب چینل بنانے کے ایک گھنٹے کے اندر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور 1 گھنٹے میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر بھی بن گئے۔ فی الحال 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس کے 18 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہو چکے ہیں۔

رونالڈو کی یوٹیوب پر اس ریکارڈ ٹوڑ انٹری نے تمام اسپورٹس یوٹیوبرز اور بھارت کے معروف اسپورٹس یوٹیوب چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارت میں کئی یوٹیوبرز برسوں سے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں، لیکن ہزاروں ویڈیوز اور برسوں کی محنت کے بعد بھی اسپورٹس چینلز ابھی تک 10 ملین کا سنگ میل حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ جبکہ بھارت کی کل آبادی ایکم سو چوبیس کروڑ بتائی جارہی ہے۔

بہت سے بھارتی کرکٹ کھلاڑی، یہاں تک کہ کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے سچن تنڈولکر بھی 10 ملین کا سنگ میل حاصل کرنے سے بہت دور ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں تنڈولکر نے جتنے ریکارڈ بنائے ہیں ان کو اتنی آسانی سے توڑنا ممکن نہیں ہے۔ ان کے نام 100 سنچریوں کا ریکارڈ ہے۔

بھارت کا سب سے زیادہ سبسکرائب کردہ اسپورٹس یوٹیوب چینل

اسٹار اسپورٹ

بھارت میں سب سے زیادہ سبسکرائب کردہ اسپورٹس چینل میں اسٹار اسپورٹس کا نام سب سے اوپر ہے۔ اسٹار اسپورٹس کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 73 لاکھ 40 ہزار یعنی 7.4 ملین ہے جو کہ رونالڈو کے یومیہ سبسکرائبرز کا نصف ہے۔

ممبئی انڈینز

آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز کا یوٹیوب چینل بھی شائقین میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ ممبئی انڈینز سب سے زیادہ سبسکرائب کردہ انڈین اسپورٹس چینلز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ممبئی انڈینز کے سبسکرائبرز 54 لاکھ 30 ہزار یعنی 5.3 ملین ہیں۔

آکاش چوپڑا

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 44 لاکھ 90 ہزار (4.4 ملین) ہے۔ آکاش چوپڑا ایک بہترین کمنٹیٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ بھارتی کھیلوں کے یوٹیوب چینلز کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور

رائل چیلنجرز بنگلور کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 44 لاکھ 10 ہزار ہے جو ہندوستان کے اسپورٹس یوٹیوب چینلز کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے۔

چنئی سپر کنگز

چنئی سپر کنگز کے 37 لاکھ 40 ہزار (3.7 ملین) یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں، جو ہندوستان کے اسپورٹس یوٹیوب چینلز کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر ہے۔

کرک بز

کرک بز کے 26 لاکھ 80 ہزار (2.6 ملین) یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں، جو ہندوستان کے اسپورٹس یوٹیوب چینلز کی فہرست میں 22 ویں نمبر پر ہے۔

کے کے آر

کے کے آر کے 19 لاکھ 40 ہزار (1.9 ملین) یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں، جو ہندوستان کے اسپورٹس یوٹیوب چینلز کی فہرست میں 32 ویں نمبر پر ہے۔

ای ایس پی این کرک انفو

ای ایس پی این کرک انفو کے 1 لاکھ 73 ہزار (1.7 ملین) یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں، جو ہندوستان کے اسپورٹس یوٹیوب چینلز کی فہرست میں 36 ویں نمبر پر ہے۔

سچن تنڈولکر

سچن تنڈولکر کے 16 لاکھ (1.6 ملین) یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں، جو ہندوستان کے اسپورٹس یوٹیوب چینلز کی فہرست میں 41 ویں نمبر پر ہیں۔

روی چندرن اشون

بھارتی کرکٹر روی چندرن اشون کے یوٹیوب پر 15 لاکھ 10 ہزار (15 لاکھ) سبسکرائبرز ہیں جو اس فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب سے ایک دن میں کتنے روپئے کمائے؟

محض ایک گھنٹے کے اندر کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.