ETV Bharat / sports

مہنگے ترین بیٹ استعمال کرنے والے کرکٹرز، قیمت جان کر آپ ہو جائیں گے حیران - Expensive Cricket Bat - EXPENSIVE CRICKET BAT

کرکٹ میں بہت سے کھلاڑی ایسے بیٹ کا استعمال کرتے ہیں جن کی قیمتیں کافی زیادہ ہوتی ہیں۔ کرکٹ میں استعمال ہونے والا اب تک کا سب سے مہنگا بیٹ کون سا ہے اور کن کھلاڑیوں نے اسے استعمال کیا اس کی مکمل معلومات اس خبر میں موجود ہیں۔

cricket bats
کرکٹ بیٹ (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 15, 2024, 8:53 PM IST

حیدرآباد: کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے۔ اس کھیل کا جنم انگلینڈ میں ہوا لیکن اس جنون بھارت میں سر چڑھ کر بولتا ہے۔ اس کھیل کو کھیلنے کے لیے سب اہم چیز بیٹ اور گیند ہوتی ہے کیونکہ اس کے بغیر یہ کھیل ممکن نہیں ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کھیل میں سب سے زیادہ مہنگا بیٹ استعمال کرنے والے کھلاڑی کون ہیں اور اس بیٹ کی قیمت کتنی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو اسی کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

وہ کھلاڑی جو سب سے مہنگا بیٹ استعمال کرتے ہیں

سر ویوین رچرڈز:

کرکٹ کے عظیم ترین لیجنڈ، ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز ایک عظیم کھلاڑی ہیں، انھوں نے کرکٹ کی دنیا میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران گرے نکولس لیجنڈ گولڈ نام کا ایک مہنگا ترین بیٹ استعمال کیا۔ انگلش ولو لکڑی سے بنے اس بیٹ کی قیمت 14 ہزار ڈالر تھی۔ جو بھارتی روپئے میں 11,74,339 روپے ہے۔

ہاردک پانڈیا:

بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ امیر ترین کرکٹرز میں سے ایک ہونے کے ناطے ہاردک کے پاس نہ صرف ایک مہنگی گاڑی، بنگلہ بلکہ ایک مہنگا بیٹ بھی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا کرکٹ میں SG (Sanspareil Greenlands) نامی بلے کا استعمال کرتے ہیں۔ جس کی قیمت 1,79,999 روپے ہے۔

اسٹیو اسمتھ:

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی کرکٹ میں مہنگے بلے کا استعمال کرتے ہیں۔ اس بلے سے اسمتھ اپنے کھیل کو ایک مختلف سطح پر لے جاتے ہیں۔ اسمتھ این بی (نیو بیلنس) نامی بلے کا استعمال کر رہے ہیں، جس کی قیمت 11 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

کرس گیل:

ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار کرکٹر کرس گیل نے اپنی بلے بازی سے کرکٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز (175 رنز) بنانے کا ریکارڈ بھی انھیں کے نام ہے۔ اس لیجنڈ بلے باز نے کرکٹ میں اسپارٹن نامی بیٹ استعمال کیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔

جوس بٹلر:

انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جوس بٹلر بھی مہنگا بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ وہ میدان میں اپنے بلے سے لمبے چھکے اور چوکے مارنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ کوکابورا نامی بلے کا استعمال کرتے ہیں اور اس کی قیمت 97 ہزار روپے ہے۔

سوریہ کمار یادو:

بھارت کے دھماکہ خیز بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو بھی مہنگے بلے کا استعمال کرتے ہیں۔ اس بلے کی مدد سے سوریا میدان کے ہر حصے میں چھکے اور چوکے لگا سکتے ہیں۔وہ 92 ہزار روپے مالیت کا ایس ایس (سرین اسپورٹس) نامی بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر:

آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی مہنگے بلے استعمال کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ وہ DSC (Delux Sports Company) کا بیٹ استعمال کرتے ہیں، جس کی قیمت 95,000 روپے ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس بھی جی ایم (گن اینڈ مور) نامی بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

ویراٹ کوہلی:

بھارتی ٹیم کی رن مشین کہلانے والے ویراٹ کوہلی کرکٹ میں مہنگے بلے کا استعمال کرنے والے کھلاڑوں میں سے ایک ہیں۔ وہ ایم آر ایف نامی بیٹ سے کھیلتے ہیں جس کی قیمت 77 ہزار روپے ہے۔اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمز کا بیٹ (83 ہزار روپے) اور خاتون کھلاڑی گارڈنر کا بیٹ (91 ہزار روپے) سب سے مہنگا بیٹ استعمال کرنے والی کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کتنے بھارتی کرکٹرز کے پاس پرائیویٹ طیارے ہیں؟

ویراٹ کوہلی کی گھڑیوں کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.