اجمیر (راجستھان): انڈین کرکٹر اور مشہور تیز بولر آویش خان نے اجمیر شریف کی درگاہ میں حاضری دی اور اپنی زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔ آویش خان اپنے رشتے داروں کے ساتھ صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے دربار میں عقیدت کی چادر پیش کرنے پہنچے تھے۔
کرکٹ کی دنیا میں اپنی تیز گیند بازی سے پہچان بنانے والے اندور کے آویش خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کے دربار میں عقیدت کے پھول اور چادر پھول پیش کر حاضری دی۔
درگاہ کے خادم سید اصغر علی ہاشمی نے انہیں زیارت کرائی اور دستار بندی کر دربار کا تبرک پیش کیا۔ اجمیر درگاہ سے بے حد عقیدت رکھنے والے اویش خان ہمیشہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اجمیر آتے رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ آویش خان نے 2022 میں انڈین ٹیم کے لیے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا۔
خان نے اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 20 فروری 2022 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ اپنی تیز گیند بازی کی وجہ سے اویش خان نے جلد ہی شائقین کرکٹ اور ماہرین کی توجہ اپنی طرف کروائی۔ یہی وجہ ہے کہ زندگی میں کامیابی کا شکرانہ ادا کرنے آویش خان اکثر اجمیر درگاہ آتے رہے ہیں۔
اویش خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹیم انڈیا کے لیے بہترین کارکردگی انجام دیتے رہیں گے اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی امید و التجا کے ساتھ اجمیر خواجہ صاحب کی درگاہ میں حاضری دی ہے اور اپنے خاندان کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: