ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں چین کی بالادستی برقرار، بھارت اپنے پڑوسی ممالک سے بھی پیچھے - Paris Olympics Medal Tally

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 4, 2024, 1:22 PM IST

پیرس اولمپکس کے آٹھ دن گزر جانے کے بعد بھارت نے اب تک صرف تین کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔ جبکہ میڈل ٹیبل میں چین اور امریکہ کا دبدبہ برقرار ہے۔ لیکن اس فہرست میں بھارت کہاں کھڑا ہے؟

china on the top in paris olympics 2024 medal tally, where is India stand?
پیرس اولمپکس میں چین کی بالادستی برقرار، بھارت اپنے پڑوسی ممالک سے بھی پیچھے (AP Photo)

حیدرآباد: پیرس اولمپکس 2024 کے میڈل ٹیبل میں اس وقت چین سرفہرست ہے جبکہ امریکہ اور میزبان ملک فرانس اس کے بعد ہیں۔ چین سولہ گولڈ کے ساتھ سب سے اوپر ہے جبکہ امریکہ اور فرانس بالترتیب 14 اور 12 گولڈ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اولمپکس گیمز کے آٹھ دن گزر جانے کے بعد بھارت نے اب تک صرف 3 تمغے جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ بھارت اس بار اولمپکس میں اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی امید کر رہا تھا، لیکن ملک کے کئی تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ امید پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ تاہم گولڈ میڈلسٹ نیرچ چوپڑا کا میچ ابھی باقی ہے۔

paris olympics 2024 medal tally
یرس اولمپکس 2024 کے میڈل ٹیبل (اولمپکس سائٹ کا اسکرین شاٹ)

جاری اولمپکس میں میڈل ٹیبل کی بات کریں تو یہاں پر بھارت 54ویں مقام پر ہے۔ جو پڑوسی ممالک سے بہت پیچھے ہے۔ بھارت نے اب تک صرف تین تمغے جیتے ہیں جن میں سے تینوں کانسی کے تمغے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت اس وقت پڑوسی ممالک ازبکستان اور قزاقستان سے پیچھے ہے۔

جبکہ چین نے میڈل ٹیبل میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ اس نے اب تک کل 37 تمغے جیتے ہیں جن میں 16 گولڈ، 12 سلور اور 9 برانز میڈل شامل تھے۔ اس کے بعد اس فہرست میں امریکہ ہے جو 14 سونے، 24 چاندی اور 23 کانسے کے تمغے سمیت کل 61 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ لیکن تمغوں کی کل تعداد کے اعتبار سے امریکہ سرفہرست ہے۔

دریں اثنا میزبان فرانس 12 طلائی، 14 چاندی اور 15 کانسے کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 41 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا 12 سونے، آٹھ چاندی اور سات کانسے کے تمغے سمیت کل 27 تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ برطانیہ 10 طلائی، 10 چاندی اور 13 کانسے کے تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ پانچ اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.