چنئی: آئی پی ایل 2024 میں سیزن کا 49 واں میچ آج چنئی اور پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں یہ میچ جیتنا چاہیں گی۔ چنئی جہاں یہ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہے گا، وہیں پنجاب نے گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کا حوصلہ بلند ہوگا۔
ٹاس جیتنے کے بعد پنجاب کنگز کے کپتان سیم کورین نے کہاکہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔آخری میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہم میدان میں اتریں گے۔آخری میچ سے ملی جیت سے ہمارا حوصلہ بلند ہے۔
چنئی سپر کنگس کے کپتان رتو راج گائیگواڈ نے کہاکہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔آج کے لئے ہماری ٹیم میں دو تبدیلی ہے۔شاردل ٹھاکر اور رچرڈ گلیسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
چنئی سپر کنگز اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 4 میں شامل ہے۔ سی ایس کے نے سیزن میں اب تک 9 میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے 5 میچ جیتے ہیں اور 4 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔
اس کے علاوہ پوائنٹس ٹیبل میں پنجاب کی پوزیشن انتہائی خراب ہے۔ پنجاب نے اب تک 9 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 3 میں کامیابی اور 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم پنجاب کی پلے آف تک رسائی کافی مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2024: لکھنؤ کے ہاتھوں ممبئی کو شکست
دونوں کے درمیان اب تک 28 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں چنئی نے 15 اور پنجاب نے 13 میچ جیتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ ہی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوتا رہا ہے۔