ETV Bharat / sports

چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، آئی سی سی کی منظوری، ہندوستانی ٹیم اپنے میچ دبئی میں کھیلے گی - ICC CHAMPIONS TROPHY

اس حوالے سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، آئی سی سی کی منظوری
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، آئی سی سی کی منظوری (Image Source: IANS)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Dec 13, 2024, 7:20 PM IST

نئی دہلی: آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے میچ دبئی میں کھیلے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 'ہائبرڈ ماڈل' پر انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ اب یہ ٹورنامنٹ پاکستان اور دبئی (متحدہ عرب امارات) میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے میچ دبئی میں کھیلے گی۔

بی سی سی آئی اور پی سی بی دونوں نے اصولی طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں لیگ میچز کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گا۔ پاکستان یہ میچ کولمبو میں کھیلے گا۔ ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی وجہ سے پی سی بی کو کوئی معاوضہ نہیں ملے گا۔ لیکن انہیں 2027 کے بعد کسی آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی مل جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.