ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا حکومتی فیصلے کے بعد ہی پاکستان کے دورے پر جائے گی: بی سی سی آئی - Champions Trophy 2025 - CHAMPIONS TROPHY 2025

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ حکومت کی اجازت کے بعد ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا۔

Team India
ٹیم انڈیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 7:30 PM IST

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا (اے این آئی)

حیدرآباد: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے پیر کو کہا کہ حکومت کی اجازت کے بعد ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے آج یہاں کہاکہ "چیمپئنز ٹرافی کے معاملے میں ہم وہ کریں گے جو حکومت ہم سے کرنے کو کہے گی۔ ہم اپنی ٹیم تبھی بھیجتے ہیں جب حکومت ہمیں اجازت دیتی ہے۔ ہم حکومت کے فیصلے پر عمل کریں گے۔‘‘

پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کر رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس ٹورنامنٹ کو اپنی جگہ پر کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ تاہم ابھی تک ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کو اسیٹیڈیم کے طور پر منتخب کیا ہے۔ یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ بھارتی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اس ٹورنامنٹ کو بھی 'ہائبرڈ ماڈل' پر غور کیا جا رہا ہے، لیکن پی سی بی نے اصرار کیا ہے کہ ٹورنامنٹ ملک میں کھیلا جائے گا۔

بھارت نے ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اگر ٹیم کو سفر کے لیے حکومتی منظوری نہیں ملتی ہے تو آئی سی سی 'ہائبرڈ ماڈل' استعمال کر سکتا ہے اور ملک کے میچوں کو غیر جانبدار مقام پر منعقد کر سکتا ہے۔ آئی سی سی پہلے ہی یہ واضح کر چکا ہے کہ وہ کسی رکن ملک کو حکومتی پالیسی کو نظر انداز کرنے کے لیے نہیں کہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے بڑی ٹیموں کے باہر ہونے کا خطرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.