ETV Bharat / sports

عدالت نے ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد کرنے کی وجہ بتا دی - CAS on Vinesh Phogat Appeal - CAS ON VINESH PHOGAT APPEAL

کھیلوں کی ثالثی عدالت سی اے ایس نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد کرنے کی تفصیلات جاری کر دی ہے۔ اس سے قبل سی اے ایس نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔

Vinesh Phogat
ونیش پھوگاٹ (IANS Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 20, 2024, 3:10 PM IST

نئی دہلی: ونیش پھوگٹ کو پیرس اولمپکس کے فائنل میچ سے قبل مقررہ زمرے سے 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ جس کے بعد ونیش نے اپنی نااہلی کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت سی اے ایس میں مشترکہ طور پر سلور میڈل دینے کی اپیل کی تھی۔ جس اپیل کو عدالت نے سماعت کے بعد مسترد کر دیا۔ تاہم اس وقت سی اے ایس نے مختصر فیصلے کے ساتھ اپیل مسترد کردی تھی۔

اب سی اے ایس نے ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد ہونے کے بارے میں تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ اپنے مقررہ وزن کی حد سے نیچے رہیں اور اگر کسی بھی حالت میں وہ زیادہ ہوتا ہے تو پھر ان پر کوئی رعایت نہیں کی جا سکتی۔

سی اے ایس نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے مسئلہ یہ ہے کہ وزن کی حد سے متعلق قوانین واضح ہیں جو تمام کھلاڑیوں کے لیے یکساں ہیں۔ اس میں کسی کے لیے بھی کوئی رواداری فراہم نہیں کی گئی ہے۔ جس میں ایک گرام وزن کی بھی اجازت نہیں ہے۔ یہ واضح طور پر کھلاڑی پر منحصر ہے کہ وہ اس حد سے نیچے رہیں جس میں وہ کھیلنا چاہتے ہیں۔

اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ درخواست گزار وزن کی مقررہ حد سے زیادہ تھی۔ جس کے شواہد واضح اور براہ راست سماعت کے دوران پیش کیے گئے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ مقررہ وزن سے 100 گرام وزن زیادہ تھا جس کی وجہ سے اس پر ڈس کوالیفائی کا اطلاق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ونیش کو خواتین کے 50 کلوگرام کے فائنل میچ سے سو گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ جس کے ساتھ ہی ونیش کا اولمپک میڈل جیتنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔ اگر ونیش فائنل میں ہار جاتیں تب بھی ان کا چاندی کا تمغہ یقینی ہو جاتا اور وہ اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون پہلوان بن جاتی۔

یہ بھی پڑھیں

ایک وقت ایسا لگا کہ کہیں وہ مر نا جائے، ونیش پھوگاٹ کے کوچ کا انکشاف

ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد، چاندی کا تمغہ جیتنے کی امید پر پانی پھر گیا

ونیش پھوگاٹ کو بلآخر گولڈ میڈل مل گیا، بطور انعام کروڑوں روپئے ملنے کی حقیقت کیا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.