ETV Bharat / sports

سی اے بی جون میں مینز اینڈ ویمنزب نگال پرو ٹی 20 ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گا - Bengal Pro League

BPL In Kolkata بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی) نے اس سال جون میں خواتین اور مردوں کے زمرے کے لیے بنگال پرو ٹی-20 ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سی اے بی جون میں مینز اینڈ ویمنزبنگال پرو ٹی20 ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 3, 2024, 5:57 PM IST

کولکاتا: سی اے بی کے صدر سنیہاشیش گنگولی نے کولکاتا میں ایک پریس کانفرنس میں ان لیگز کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ جون میں 21 دنوں کے اندر آٹھ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مردوں اور خواتین کے میچز ہوں گے۔ مردوں کی ٹیم میں 17 کھلاڑی اور خواتین کی ٹیم میں 16 کھلاڑی ہوں گے، تمام کھلاڑی اور کوچ صرف بنگال سے ہونے چاہیے۔

مردوں کے میچ ایڈن گارڈن اور خواتین کے میچ جاداو پور یونیورسٹی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ روزانہ دو میچ ہوں گے، خواتین کے میچ صبح اور دوپہر اور مردوں کے میچ دوپہر اور شام کو کھیلے جائیں گے۔ تمام قوانین آئی پی ایل پر مبنی ہوں گے۔

گانگولی نے کہاکہ تمام آٹھ ٹیمیں فرنچائز پر مبنی ہوں گی، جو ہندوستان میں ریاستی ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقد ہونے والا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔ ابھی ہم نے فرنچائز کو حتمی شکل نہیں دی، اس کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔ تمام ٹیمیں مکمل طور پر فرنچائزز کی ملکیت ہوں گی اور تمام کھلاڑیوں کو سیلری سی اے بی سے پیسے دئے جائیں گے۔ سی اے بی لیگ کا کوئی خرچ برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے سے تنقید کی جا رہی ہی تھی کہ بنگال کے کرکٹرز کو تمل ناڈو یا کرناٹک کے جیسے مواقع نہیں ملتے ہیں۔ یہ اس کا جواب ہے۔ بنگال کے پاس بہت مہارت ہے لیکن ان کے پاس اب تک بہتر پلیٹ فارم نہیں تھا۔ یہ ان کے لیے ایک شاندار موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:رام نومی کی وجہ سے آئی پی ایل کے دو میچوں کی تاریخوں میں تبدیلی - IPL Matches Rescheduled

یہ ملک میں کسی بھی ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہونے والا پہلا فرنچائز ٹی ٹوئنٹی ویمنز ٹورنامنٹ ہوگا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) پہلے ہی ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کا انعقاد کر رہا ہے۔ کرناٹک اور مہاراشٹر کی مینز ٹی-20 لیگز میں بھی خواتین کے نمائشی میچ ہوتے رہے ہیں۔ لیکن اب تک ملک میں مردوں کے ٹورنامنٹ جیسا ٹورنامنٹ نہیں ہوا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.