ETV Bharat / sports

بی سی سی آئی کا بڑا بیان، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان جا سکتی ہے لیکن ---- - Champions Trophy 2025

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 29, 2024, 11:55 AM IST

Updated : Jul 29, 2024, 12:10 PM IST

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اترپردیش پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان جا سکتی ہے، لیکن یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگا۔

BCCI Vice President Rajeev Shukla
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا (Etv Bharat)

لکھنئو: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اتوار کو اتر پردیش پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان جا سکتی ہے، لیکن اس کے لیے اسے بھارتی حکومت کی رضامندی کی ضرورت ہوگی۔

راجیو شکلا نے مزید کہا کہ پاکستان 2026 ورلڈ کپ کے دوران بھارت آنے کے بارے میں جو چاہے کہہ سکتا ہے، لیکن ہم صرف بھارتی حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی بھارتی کرکٹ کی ایک آزاد باڈی ہے جو ملک میں کرکٹ کے کھیلوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس بیان سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ بی سی سی آئی کو پاکستان جانے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی فروری مارچ 2025 میں پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ لیکن چند روز قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بھارت پاکستان نہیں جائے گا اور اس ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کے لیے آئی سی سی سے مطالبہ کرے گا۔

جس کے بعد پاکستان کے سابق کھلاڑیوں اور بورڈ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ فی الحال بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے ابھی تک اپنی رضامندی نہیں دی ہے۔ اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے کچھ نرم رویہ اپنایا ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اتوار کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پاکستان جانے کا گرین سگنل دیتی ہے تو ہم ضرور جائیں گے۔ اب سب کچھ حکومت کے رویے پر منحصر ہے اور بی سی سی آئی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہی کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری
پی سی بی کا بی سی سی آئی سے تحریری جواب طلب

Last Updated : Jul 29, 2024, 12:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.